چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر حسن علی کی رائے سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ میرے لیے بہترین ہے اور اسے ہی سپورٹ کرنا چاہیے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا وہ لمحہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے، اُس وقت نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے۔
حسن علی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایونٹ کا یہاں ہونا بہت ضروری تھا، مجھے امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے میرا یہی بہترین اسکواڈ ہے، انہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے کوئی اگر مگر نہیں ہونا چاہیے۔
حسن علی نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو شامل کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی حسن علی کے لیے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللّٰہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللّٰہ تعالیٰ نے کامیاب کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تقریب میں عوام کا داخلہ فری اور نامور گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہو گا۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو گئی ہے، شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔