چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے بھارتی صحافیوں کو پاکستان کے ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی دھڑادھڑ فروخت، قیمتیں آسمان پر
ہ فروخت ہوئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے تاہم ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟
اس ہائی اسٹیک میچ کے ٹکٹ تقریباً فوراً ہی فروخت ہو گئے تھے لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
دبئی کے گرینڈ لاؤنج میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوبارہ فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار بھارتی روپے ہے جو کہ 13 تا 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
پاکستان نے تمام خواہشمند بھارتی صحافیوں کی ویزا درخواستیں منظور کرلیںپاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزا جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیے: ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ، بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سےشکست
بھارت کے سات صحافیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ویزوں کی درخواست کی تھی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں