پی آئی اے کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تین شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کرنے والی کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک ٹرانسپورٹیشن کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا انتظام کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایونٹ کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 9 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ ہموار آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ایئر لائن نے ان پروازوں کے دوران پاکستان کی ثقافت کو دکھانے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔
ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک جانیوالے 28 مسافر آف لوڈ
—فائل فوٹوجرمنی، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔
کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے 16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔
کراچی سے ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی ورک ویزا کے 1 مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔