چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر زمان پٹھوں میں موچ آجانے کے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ فخر کے متبادل کا اعلان آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بالرز نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟
فخر زمان کے ممکنہ متبادل کھلاڑیو میں امام الحق یا عبداللہ شفیق شامل ہیں، جن میں سے کسی ایک کو کھیلنے کا موقع ملے گا، قبل ازیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر
بھارت کے خلاف میچ میں ناکامی پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی، قومی ٹیم کیلئے یہ میچ کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔
پاکستان ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ جمعہ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔
میڈیاذرائعکے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جب کہ 2 روز بعد روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔