2025-01-27@05:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«چاروں پولیس»:
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر فنگر پرنٹس ملزم سے نہ ملنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی چیزیں تفتیش کو الجھانے کیلیے کی جارہی ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کے گھر سے پولیس نے جو فنگر پرنٹس لیے وہ گرفتار ملزم شرف الالسلام سے نہیں مل رہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھی...
ڈی پی او ارشد خان چاروں پولیس اہلکاروں کو بدھ اور جمعرات کی درمیان شب عمر رغزائی پولیس پوسٹ کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے عمر رغزائی سے اغواء ہونے والے چاروں پولیس اہلکار چھوڑ دیے گئے۔ ڈی پی او ارشد خان چاروں پولیس اہلکاروں کو بدھ اور جمعرات کی درمیان شب عمر رغزائی پولیس پوسٹ کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان سب کچھ بھی واپس کیا گیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر غیر متزلزل اعتماد کو مذید تقویت دی جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکورٹی کی پابند ہے اور اس ضمن میں تمام تر مجموعی امور و اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا یہ امر بلا شبہ یقینی ہونا چاہیے کہ صوبائی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے والد سے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا کر 15لاکھ تاوان وصول کرنے والے جوڑے کو بازیاب کرا کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ روپے کا نقصان کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور ولید کو بازیابی...
ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیادتی کی شکار بیس سالہ لڑکی کو ریلوے اسٹیشن سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم سے پتھر اور ایک سرجیکل بلیڈ بھی برآمد ہوا۔ تاہم، پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی نے یہ چیزیں خود اپنے جسم میں داخل کیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکی نالاسوپارہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے آٹو رکشہ ڈرائیور کی طرف سے زیادتی کا شکار ہونے...
جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ...
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
امریکی ریاست پینسیلوینیا میں ایک لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک اجنبی اور بے قصور شخص کو محض اس لیے ریپ کا الزام لگا کر جیل پہنچا دیا کیوں کہ وہ اسے ’کراہت آمیز‘ لگا تھا۔ 20 سالہ انجیلا اوروموا نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے ایک سپر مارکیٹ کے باہر ڈینیئل پرسن نامی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم یہ الزام جھوٹا ثابت ہونے پر اب خود لڑکی کو17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور فتح، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ اس الزام کے بعد مقامی پولیس نے ڈینیئل پِرسن کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مبینہ...
محرابپور(جسارت نیوز) ہالانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں پیر وتو میں زرعی اراضی میں فصلوں کو لگانے کیلئے آئے ہوئے کسان میر محمد نانگور کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا،دوسری طرف خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں عید گاہ چوک سے چابی چور شاہد علی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا۔
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 کے ایک بنگلے میں چارپائی سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تشدد زدہ برآمد ہوئی ہے، اے سیکشن پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، لاش کی شناخت 35 سالہ علی نواز علی سمیجو کے نام سے ہوئی ہے جو عمرکوٹ مدنی پاڑے کارہائشی ہے اور بنگلے پر چوکیدار تھا، پولیس کے مطابق بنگلے کے مالکان عمرہ کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں، پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
بھارت(نیوز ڈیسک)انڈیا کی ریاست اترپردیش کے بریلی ضلع میں بغیر اجازت نجی پراپرٹ کے شیڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر چار مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہاں ایک مسجد غیر قانونی طور پر بنائی جا رہی تھی۔ یہ معاملہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مبطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 20 سے زائد لوگ بغیر اجازت کے ایک عارضی ٹین شیڈ میں نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ شیڈ جام ساونت شمالی نامی گاؤں میں ایک اراضی پر بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق حکام سے اجازت لیے بغیر مسجد بنانے پر 7 افراد اور کچھ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن...
ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان پر چاقو حملے کے سلسلے میں باندرہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے آج شام اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کروایا، حملے کے سلسلے میں اب تک 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلیے کرائم برانچ کی 10 ٹیموں سمیت 20 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ علاقے سے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز قبضے میں لے لی گئیں اور تین مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔تاہم واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں...
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ دَیا نائیک نے 1995...
ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ یہ فوٹیج جمعرات کی صبح 2:33 بجے کی ہے، جس میں حملہ آور کو اداکار کے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور نے ٹی شرٹ، جینز اور کندھے پر ایک نارنجی رنگ کا کپڑا رکھا ہوا ہے۔ فوٹیج میں اسے سیڑھیاں اترتے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے پہلے عمارت کے پیچھے کی دیوار عبور کی، پھر پچھلی سیڑھیوں سے اوپر جا کر فائر ایگزٹ...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
سٹی42: موٹروے پولیس ایم 5نے فرض شناسی اور بہادری کی مثال قائم کردی، مسافر بس ٹائر لیدرز میں لگی آگ کو بجھا کر مسافروں کو بچا لیا۔تفصیلات کےمطابق مسافر بس ہارون آباد سے کراچی جارہی تھی، گدو مووی پوائنٹ پر پٹرولنگ افسر باسط علی نےبس کے نیچے لگی آگ کو دیکھا۔پٹرولنگ افسران نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری طور پر آگ کو بجھا دیا، مسافروں اور بس عملے نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو قابل فخر قرار دیا۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
بدین (نمائندہ جسارت)محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی ضلع بدین کی چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی دفتر بدین پہنچنے پر ایس ایس پی بدین کو خصوصی چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی بدین کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل سلیم رضا پرھیاڑ سمیت دفتر کے ہیڈ آف برانچز نے ایس ایس پی بدین کو خوش آمدید کہا۔ضلع بدین پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کرکے محکماتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہیڈ آف برانچز سے...
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) اٹک پولیس نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، بھتہ وصول کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر شہری کی موت کا سبب بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق محمد صابر ولد باز خان سکنہ ٹانویں نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں معہ ابوبکر صدیق اور محمد عرفان سکنائے دیہہ اپنے گھر موجود تھے کہ میرا بیٹا محمد رمضان اپنے گھر آیا اور الٹیاں کرنے لگا جو ہمارے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل اشتیاق ولد بختیار ورغلا پھسلا کر ایک گھر میں لے گیا جہاں بعد میں زاکر ولد جابر، قاسم...
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔