سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔خیبر پختونخوا پولیس کادہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے مزید 3دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔آئی جی کےپی ذولفقار حمیدکا کہناہے کہ دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والوں میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔آئی جی کے پی کا کہناہے کہ چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جاوید خان کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول سمیت پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گرد پولیس کوقتل ، اقدام قتل و ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک دہشت گردعلاقے میں دہشت گردانہ کارروائی کی غرض سے موجود تھا۔ذولفقار حمید نے مزید کہاکہ کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے،پولیس کے جوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں مستعدی اور پروایکٹیو پولیسنگ کی زندہ مثال ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق
17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے جنرل ایریا ٹور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔