ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور:
ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس پی یو پنجاب پولیس
پڑھیں:
پنجاب بھر سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے: آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔--- فوٹو فائلآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر سے 10 ہزا 78 غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے حوالے جاری مہم کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم کے دوران 10 ہزار 7 سو 38 افراد کو ہلڈنگ سینٹر پہنچایا گیا، جن میں 6 سو 60 اب بھی ہولنڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پرثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح عالمی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، حساس ادارے غیر قانونی مقمیم شہریوں کی ڈیپورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور تمام غیر ملکی شہریوں کے انخلا کو یقینی بنا رہے ہیں۔