آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، عبدالحنان، آفتاب پھلرواں و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال کر دیا جائے گا، اس کیلئے 5.

6 ارب روپے فنڈز، 04 ہزار سیٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے 2000 سیٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ شہدا پیکج کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، پیرا کی تشکیل سے پنجاب پولیس میں 04 سے 05 ہزار مزید پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، سی سی ڈی کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی، سی سی ڈی انفراسٹرکچر، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان، شوٹرز، گینگز، اغوا کاروں، منشیات فروشوں، موٹر سائیکلز و کار چوروں کے اہداف فوری طور پر سی سی ڈی کو دیں، متحرک کریمنلز کا سنٹرلائزڈ ڈیٹا مرتب کرکے فالو اپ میکانزم تشکیل دیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چاند رات سی سی ڈی پی اوز

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال  کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔

سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز

ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار
  • اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا
  • چاند رات؛ آئی جی پنجاب کا سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • عید کے دنوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا، آئی جی اسلام آباد
  • کوئٹہ پولیس نے عیدالفطر کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا
  • چاند رات اور عید الفطر  کیلئے  پنجاب پولیس کا  سکیورٹی پلان فائنل
  • چاند رات ، عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، خواتین، بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مریم نواز
  • پشاور: عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
  • پشاور: عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار