اونیجا اینڈریو کی رات بھر ایک ہی رٹ، ’کال مائی ہسبینڈ ندال‘ میرے شوہر ندال کو بلوا دو
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
میرے شوہر ندال کو بلوا دو، یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار اور شادی کی خوائش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس رات بھر ادا کرتی رہیں ۔
پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے فریاد کرتی امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔بس تھوڑی تھوڑی دیر میں ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے Call my husband, Nadal۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں سیکورٹی پر تعینات مرد وخاتوں پولیس اہلکاروں کے پاس ایک ہی جواب دیا تھا۔
We're trying to find Nadal and introduce him to you.
ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظار کریں.
یہ جواب سن کر اپنے عاشق ندال کا انتظار کرتے کرتے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے گذشتہ رات کا بیشتر حصہ کراچی کے علاقے عثمان آباد کے علی آرکیڈ کی پارکنگ میں کرسی پر بیٹھ کر گزاردیا۔
پولیس والوں اور بلڈنگ مکینوں کے اصرار پر امریکی خاتون کچھ دیر کے لیے یونین آفس میں چلی گئیں اور وہاں انہوں نے آرام کیا۔
یہ بات بلڈنگ کے باہر چائے خانے پر موجود علاقہ کے رہائشی رفیق احمد نے ایکسپریس کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ جب سے یہ امریکی خاتون واپس علی آرکیڈ میں آئیں تو وہ رات بھر بلڈنگ کی پارکنگ میں سیکورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کرسیوں پر بیھٹی رہیں۔
امریکی خاتون کو کھانے کی پیشکش بھی کی گئی ان کے لیے برگر ۔سوپ سمیت مختلف اقسام کے کھانے منگوائے گئے تاہم اپنے عاشق ندال کے انتظار اور محبت میں دھوکا کھانے کے غم میں انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔بس بہت اصرار پر دو بسکٹ اور چائے پی لی۔ ۔بس وہ یہ فرہاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر ندال کو بلوا دو۔
اس جملے کا کوئی جواب کسی کے پاس موجود نہیں تھا۔پ ولیس والے ان کو تسلیاں دیتے ریے ۔چائے خانے پر موجود رفیق احمد نے بتایا کہ امریکی خاتون کو دیکھنے کے لیے گذشتہ شب علاقہ مکینوں کا جم غفیر بلڈنگ کے باہر موجود رہا۔لوگ چائے خانے پر چائے پیتے ہوئے امریکی خاتون اور ندال کی محبت کی داستان پر تبصرے کرتے رہے۔
امریکن خاتون نے عثمان آباد کے علی آرکیڈ کی پہچان پوری دنیا میں کرادی ۔پولیس کے گشت کے باعث مجمع کم ہوا۔پوری رات جاگ کر گزارنے کے بعد امریکن خاتون بلڈنگ کے یونین آفس میں آرام کے لیے چلی گئی ۔سونے سے قبل پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ندال کا انتظار ہے.I am waiting for Nadal.اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔
دوسری جانب بلڈنگ کے مکین اس صورتحال کے سبب شدید پریشانی کا شکار رہے ۔انہوں نے بلڈنگ کے داخلی اور خارجی دروازوں کو بند کردیا۔علاقہ کے مکین رفیق احمد نے بتایا کہ ندال اور اس کے اہلخانہ کا کچھ معلوم نہیں یے کہ وہ کہاں ہیں؟۔ان کو تلاش کرنا حکومت اور پولیس کا کام یے ۔حکومت اس مسئلے سے ہمیں فوری نجات دلائے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون انہوں نے بلڈنگ کے ندال کو کے لیے
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے بجائے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلانے پر اسپیکر ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خانپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی ایک تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، عاطف خان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
عاطف خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا یا نہیں، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا نہ ہی وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی کال یا میسج نہیں آیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا دعوت نامہ میں نے نہیں دیکھا۔