اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عادل بازئی نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں، ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس آئے روز میرے گھر پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس پامال کرکے ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ حکومت اور پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس اپنے اصل مقصد اور فرائض سے غافل ہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ اور بلوچستان میں دہشت گردی عروج پر ہے۔ لوگوں کی عزت، جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی قبائلی لوگ ہیں۔ جس طرح میرے گھر پر آئے روز حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں کرکے انہیں ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ ہم اس طرح کے منفی حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، نہ اپنے مقصد اور مشن سے پیچھے ہٹیں گے۔ بلکہ اپنی پارٹی اور لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اگر یہ روش اور چھاپوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم کوئٹہ میں سخت احتجاج کریں گے۔ جس کی پھر تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تقدس پامال حکومت اور نے کہا

پڑھیں:

یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں، عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ  عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے۔
 

ایڈووکیٹ علی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہم نے جعفر ایکسپریس والے سانحے پر گفتگو کرنی ہے۔ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پوری قوم اس غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ جو لوگ شہید ہوئے اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔ ملک کو جو صورتحال درپیش ہے، اس کا ادراک کریں۔یہ وقت پاکستان کی آواز کو سننے کا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بلوچستان کی آواز کو سنیں۔ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ عوام کے درمیان خلیج ختم کرنے کا ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم تمام صوبوں میں امن چاہتے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہو گی تب تک ملک میں امن نہیں آئے گا۔ عمر ایوب کو اس ایشو پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔ کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہنا کر ان سے ٹوئٹس کروائی جاتی ہیں۔ یہ ہماری پارٹی کا مؤقف ہے۔ میری کچھ ٹوئٹس تھیں۔ میں نے کہا تھا کہ یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہمارا ہر سانس سانحہ جعفر ایسکپریس کے لیے دعا ہے۔ ہم بالکل کھڑے ہیں، ہم اس سانحے کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، لیکن سوالات کیے جائیں گے۔ آج اللہ سے مغفرت مانگنے کا وقت ہے۔ ہمارا ایک کلیدی کردار ہے۔ ہمیں اس ملک کے جوانوں کے بارے میں سوچنا ہے۔ قوم کا حق ہے کہ وہ جانیں  کہ حالات کی سنگینی کیا ہے۔ بلوچستان میں ہمیں جمہوریت کو لانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں، عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے، سلمان اکرم راجا
  • عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
  • ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
  • جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین
  • لاہور: سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • بس اسٹاپ  پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
  • امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے، یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کرونگا، ایرانی صدر
  • ڈی آئی خان ونی کیس: عدالت کا لڑکی کے والد کی قبر کشائی کا حکم
  • عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے: شاندانہ گلزار