لندن میں قرآن جلانے کی کوشش کرنے والے پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لندن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد جائے وقوع کا منظر
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک ملعون احتجاج کے نام پرقرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔اس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا
راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اْسے گرا دیااورملعون شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی اور اس پر تھوکا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معلون شخص کے ہاتھ میں قرآن پاک کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔وڈیو میں راہگیر کو ملعون شخص پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں بدخت شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے بدخت کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ملعون اور اس پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کرنے والے قرا ن پاک
پڑھیں:
بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔(جاری ہے)
نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 418 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر لیا۔