وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگچر میں 4 مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کی کمر توڑ کر امن کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ ریاست دشمنوں کو  نشانہ عبرت بنایا جائے گا۔ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قلات میں قتل ہونے والے مزدور

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بھرپور  وسائل فراہم کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قیمت پر امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا  خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔ کارروائی کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان سرفراز بگٹی مزدور قتل نوشکی وزیراعلیٰ بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان سرفراز بگٹی مزدور قتل نوشکی وزیراعلی بلوچستان

پڑھیں:

قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور قتل کردئے گئے

قلات(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے چار مزدوروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا، جب مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد، پنجاب سے تھا۔

مزدور عبدالغفور لانگو نامی زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کر رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان:یوم پاکستان پر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی
  • یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
  • نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
  • بلوچستان فائرنگ، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق: صدر، وزیراعظم کی مذمت
  •   بلوچستان میں ایک دن میں دہشتگردوں کا دوسرا وار، چار پولیس جوان شہید
  • ریاست کے دشمنوں کو  نشانہ عبرت بنایا جائے گا
  • نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ 4 اہلکار شہید، قلات میں چار مزدور قتل
  • قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور قتل کردئے گئے