ایمسٹرڈیم ، چاقو سے حملہ میں پانچ افراد زخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایمسٹرڈیم میں ڈیم سکوائر کے قریب چاقو کے وار کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ترجمان چاقو مارنے کے محرکات بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ یہ واقعہ شہر کے مشہور شاہی محل کے سامنے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے پیش آیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مہاراشٹرا کی مسجد میں دھماکہ، دو افراد گرفتار، عید سے قبل خوف و ہراس
نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں اتوار کی صبح ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔
گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ عید الفطر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جس کے باعث مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔