کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: معمولی جھگڑے کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم پکڑا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔

نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔

بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے
  • عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
  • لاہور: گھریلو جھگڑے کے دروان ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا
  • لاہور: معمولی جھگڑے کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم پکڑا گیا
  • نوشہرہ، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • نوشہرہ: ناجائز تعلقات کا شک، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ