City 42:
2025-04-01@13:37:10 GMT

چاند رات؛ آئی جی پنجاب کا سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چاند رات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، جبکہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 04 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مارکیٹوں کاروباری مراکز حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو چاند رات پر سکیورٹی انتظامات کا خود  جائزہلیں، بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، فلیگ مارچ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز  جاری رکھے جائیں ۔ 

لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تفریحی مقامات پر افسران و اہلکار چاند رات پر نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران  موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے  تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے چھیپا ایمبولنس کے زریعے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات ابھی تک غیر واضح ہیں اور مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

جائے وقوعہ سے کسی قسم کے چھینا جھپٹی کے شواہد نہیں ملے ہیں، تاہم، اہل محلہ ذاتی عناد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، جس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید کی نماز ادا کرنے سے روک دیا
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق
  • عید پرمختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
  • پنجاب، عید پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ
  • پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا
  • چاند رات اور عید الفطر  کیلئے  پنجاب پولیس کا  سکیورٹی پلان فائنل
  • چاند رات ، عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، خواتین، بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مریم نواز
  • تحریک انصاف والے طالبان کے بھائی، انہیں کوئی تھریٹ الرٹ نہیں: عظمیٰ بخاری