Jasarat News:
2025-01-23@05:39:59 GMT

جرمنی، چاقو حملے میں خاتون اور بچہ ہلاک، 2 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: پکتا ہوا کھانا گرنے سے تین سالہ بچہ شدید زخمی

لانڈھی گلشن بونیر گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا تین سالہ بچے پر گرنے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں واقع ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا 3 سالہ بچے کی کمر پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ محمد طاہر ولد ذیشان احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ محمد طاہر 30 فیصد جھلسا ہے ، ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی: چاقو حملے میں دو افراد کی ہلاکت، مشتبہ شخص گرفتار
  • تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی، حملہ آور جاں بحق
  • تل ابیب، چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
  • ترکیہ : کثیر منزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی‘ 66 افراد ہلاک
  • کراچی: پکتا ہوا کھانا گرنے سے تین سالہ بچہ شدید زخمی
  • کولمبیا میں گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک
  • چاقو حملے میں زخمی اداکار سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج
  • کھڈرو: 20 سالہ نوجوان خاتون قتل لاش سرسوں کے کھیت سے ملی
  • ڈاکو 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی