عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عرفان ملک: عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عمران کشور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات میں بطور ڈی پی او قصور، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور نارووال شامل ہیں۔
عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عمران کشور نے اپنے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے اور ادارے کی عزت و وقار کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کوآرمی چیف کے جواب کے بعد وزیر اعظم سے رابطہ کرنا چاہیے، احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس کوئی تجاویز یا شکایات ہیں تو انہیں وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب خود جنرل حافظ عاصم منیر نے دیا اور اگر کسی سیاسی مسئلے کا سامنا ہو تو اس کا مرکزی فورم وزیراعظم کا دفتر ہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں فوج کو ملوث کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر اس کوشش میں ہے جو کہ سیاسی عمل میں مداخلت کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مقصد فوج کو سیاست میں شامل کرنا ہے، جس سے سیاستدانوں اور عوام کے درمیان یہ تاثر قائم ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی مسائل کو حل کرنے کے بجائے فوجی قیادت پر زور دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین اور جمہوری عمل کے تحت تمام سیاسی مسائل کا حل وزیراعظم کے دفتر کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔