ون چائنا پولیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ چین پاکستان کا ’ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر‘ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کو پاک-چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ترجمان شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی تشویش کے مسائل پر حمایت اور علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔
“شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔
اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف چائنا (سیزن 2)” ، چینی جدید کاری کے متعدد پہلوؤں کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں اور چینی ثقافت کی وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔