چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مردان: نالے کے تنازع پر فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
— فائل فوٹومردان کے علاقے طورو قاسم میرہ میں آب پاشی کے نالے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے 2 راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔