زہریلا دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سٹی 42 : ضلع بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے نواحی گاؤں 122 سکس آر میں زہریلا دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ بچی افق اور چار ماہ کا احمد شامل ہیں. پولیس کا کہناہے کہ دودھ پینے سے دونوں بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد دونوں کو اسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے.
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
لاہور پولیس میں تبادلوں کا بھونچال ، 23 اہم افسر تبدیل
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے فلمی ہیرو سے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی
بھارتی فلم انڈسٹری کی دو خوبصورت اداکارائیں مادھوری اور جوہی چاؤلہ سے شادی کرنے کے کئی سپر اسٹارز خواہش مند تھے لیکن دونوں نے کسی فلمی ہیرو کو گھاس نہ ڈالی۔
دھک دھک ہیروئن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جب کہ اس سے چار سال قبل یعنی 1995 میں جوہی چاولہ صنعتکار جے مہتا سے شادی کرچکی تھیں۔
کافی ود کرن میں جب فلمی دنیا سے جیون ساتھی منتخب نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو دونوں اداکارائیں مسکرا اُٹھیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔ میں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا لیکن ان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
جوہی چاولہ نے کہا کہ فلمی ہیرو بناؤ سنگھار کے لیے شیشے کے سامنے کھڑے رہتے تو ہم دونوں کی کبھی بن نہ پاتی۔
ادکارہ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جے مہتا مجھے پھول، کارڈزاور تحائف بھیجتے تھے جس نے مجھے اچھا خاصا متاثر کیا تھا اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سارا فوکس کام پر رہا اور کبھی دل کسی کی جانب راغب نہیں ہوا۔