عید پر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کا خدشہ ؛ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت
شاہد سپرا: ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،لوڈ میں خطرناک حد تک کمی سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
عیدالفطر کی وجہ سے استعمال کم ہونے کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوڈ میں خطرناک حد تک کمی کی وجہ سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔کمپنیوں نے بجلی چوری کی بنیاد پر بند ہونیوالے فیڈرز پر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ واضح رہے کہ صنعتی اور کمرشل سیکٹر میں بجلی کا استعمال کم ہونے سے لوڈ میں کمی ہوئی۔۔ لیسکو کے سسٹم پر لوڈ ڈیمانڈ ایک ہزار میگاواٹ تک گر گئی تھی۔۔ لیسکو نے ریجن بھر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر کے تمام فیڈرز کو آپریشنل کر دیا
عید الفطر پر سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی