لاہور: ٹریفک پولیس کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیساتھ بھکاریوں کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔
راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی ٹیموں کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر جوائنٹ آپریشن جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں اور بڑوں کو ٹریفک پولیس نے ایدھی ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن بھکاریوں کے ٹریفک پولیس کے خلاف
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی ،اسلام آبادٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں تین روز کے لئے ہوئی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی ،ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ چیمپین ٹرافی روٹ کی وجہ سے مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گی۔
پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں ۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی،
شہری اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں،
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے،