ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

جنوبی وزیرستان:

جنوبی وزیرستان اپر میں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ لدھا کی حدود میں واقع علاقہ سپنہ میلہ زنگڑہ سے محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ 

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او ارشد خان نے بتایا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی حکمت یار، اسحاق اور اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ رغزئی میں تعینات تھے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی خاتون کی حرکتیں اور رویہ دیکھ کر غیرملکی بھی حیران، پاکستانیوں کو انتہائی ’صابر‘ قرار دے دیا
  • مالکان کے ڈانٹنے پر نومولود  پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
  • کورنگی: پولیو ورکر کو لوٹنےوالا ڈاکو گرفتار، سامان برآمد
  • جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
  • بنگلادیش پریمئیر لیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار
  • پولیس کے چھاپے ،34 بھکاریوں سمیت60 ملزمان گرفتار
  • پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار
  • کراچی؛ جہیز کا سامان لیکر فرار ہونیوالے رکشا ڈرائیور کا بھائی گرفتار، کچھ سامان بھی برآمد