شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ فرحان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن 2 نمبر النور مسجد کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ نمرا زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثناء بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ سمیع اللہ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے

پڑھیں:

صوابی: جہانگیرہ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو

صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور راہگیر خاتون شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 1 راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔

لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِاعلیٰ مقبول باقر کے سیکیورٹی انچارج زخمی
  • کراچی: کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی
  • کراچی؛ بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات، ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل
  • صوابی: جہانگیرہ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • مختلف حادثات میں بچے سمیت 2افرادجاں بحق،7زخمی
  • ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
  • کراچی؛ رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون نے خود کو گولی مار لی
  • کراچی: پورٹ قاسم کے قریب بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق