لاہور میں پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: پولیس تعینات، قیدیوں کی وین پہنچادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پرتحریک انصاف نے آج لاہور کے ہر حلقے میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے تمام رہنماؤں کو ہر حلقے میں پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔
یہ بھی پڑھیے: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری
عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی پنجاب میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے کوآرڈینیشن کر کے احتجاج کو موثر بنائیں، احتجاج کے لیے کھلی جگہ یا مرکزی شاہراہ کا انتخاب کریں، عوام میں احتجاج کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائیں۔
دوسری طرف، تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
لاہور کے آزادی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے واٹرکینن اور قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پر جلسہ عام کے انعقاد کی درخواست مسترد
اس کے علاوہ شاہدرہ چوک۔فیصل چوک زمان پارک سمیت دیگر مقامات پر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
مال روڈ: سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
عابد چوہدری: مال روڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اسلم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
سب انسپکٹر اسلم تھانہ سبزہ زار آپریشن ونگ میں تعینات تھے اور مال روڈ پر سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔
سب انسپکٹر اسلم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گئے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
سب انسپکٹر اسلم کی وفات پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔