اسرائیل میں چاقو حملہ :ایک شخص ہلاک، چار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) اسرائیلی پولیس نے پیر تین مارچ کو تصدیق کی کہ اسرائیلی بندرگاہی شہر حائفہ میں چاقو کے ایک حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ایک اسرائیلی شہری تھا، جو کئی ماہ بیرون ملک گزارنے کے بعد حال ہی میں اسرائیل واپس لوٹا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، حملہ آور نے پیر کی صبح حائفہ کے مرکزی بس اسٹیشن میں کئی افراد پرچاقو سے حملہکیا، جس کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری نے اسے ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور حائفہ کے مشرق میں واقع شہر شفارعم کا رہائشی تھا، جو عربی بولنے والی دروز اقلیت کا ایک بڑا مرکز ہے۔
حکام کے مطابق، حملہ آور نے گزشتہ چند ماہ بیرون ملک گزارے اور گزشتہ ہفتے اسرائیل واپس آیا تھا۔
(جاری ہے)
حملے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا، جبکہ تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیل میں تعینات جرمن سفیر شٹیفان زائبرٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حملے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا، ''یہ ایک اور خوفناک اور بزدلانہ دہشت گرد حملہ ہے، اس بار حائفہ میں۔‘‘انہوں نے ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی اور کہا، ''دونوں طرف کے لوگوں کو ایسےناقابلِ دفاع جرائم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘
فلسطینی عسکری گروپ حماس نے اس حملے کو ''بہادری کا مظاہرہ‘‘ قرار دیا اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف مزید پرتشدد کارروائیاں کریں۔
ع ت/ا ب ا، ر ب (اے ایف پی، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حملہ آور
پڑھیں:
کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا۔صدر کے علاقے میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس میں کانسٹیبل سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ میں زخمی اہلکاروں ارشد، عامر اور ریاض کو پیروں اور چہرے پر زخم آئے ہیں جبکہ ایک ہائی روف کو بھی نقصان پہنچا۔
سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ تھانے پر آر جی ڈی فائیو دستی بم سے حملہ کیا گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءلنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے