جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کاسیکورٹی انچارج فائرنگ سے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سائٹ اے جاوید اختر نے بتایا کہ پولیس افسر کی شناخت 47 سالہ محمد حنیف ولد مجید شاہ سے ہوئی، پولیس افسر ایس ایس یو سیکورٹی ٹو حسن اسکوائر میں بطور انسپکٹر تعینات اس وقت نگراں سابق وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سیکورٹی انچارچ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
اسلام آباد:سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔
پولیس افسران نے بہادری سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان مال اور عزت کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔