کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔ مشتعل افراد نے  فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے قبل  منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل عوام نے دھاوا بول کر شیشے توڑ دیے تھے۔ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کی گئی، پولیس کے مطابق مشتعل افراد مبینہ طور پر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حملہ ا وروں

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے

حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں سامنے کھڑی موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کی تقریب میں فحش رقص پر مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی
  • مہک ملک کے خلاف گھیرا تنگ، نوٹوں کی بارش نے مسئلہ بنا دیا، مقدمہ درج کر لیا گیا
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کرنے والے 27 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ڈمپر حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی مشتعل افراد کا ردعمل شدت اختیار کرگیا
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے
  • میرپور ماتھیلو، موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں
  • میرپور ماتھیلو، ایم فائیو موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی