2025-03-17@04:37:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4893
«پر تھائی»:
(نئی خبر)
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو آپ کے خیرخواہ نہیں، وہ آپ کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایسی قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن کبیر احمد سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد کی تقریب ایک یادگار لمحہ ہے، نئے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔ اسلام آباد مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم جنوری 1999 کو فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ لا اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کارپوریشن آف پاکستان میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مضبوط کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹیز نہیں ہیں اس لیے سی سی پی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ہمیں اس بات سے الجھن ہوتی تھی کہ اچھے فیصلے ہونے کے باوجود مقدمات بنتے تھے اور التوا...
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دبئی میں شیڈول پہلے سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے مدمقابل آئیں گی۔ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی جلد آؤٹ ہونے کی دعائیں شروع کردیں کیونکہ ون ڈے ورلڈکپ میں انکی جارحانہ بیٹنگ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد میں ہوا تھا جس میں کینگروز نے شاندار فتح سے اسٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ میزبان تماشائیوں کو خاموش کردیا تھا، اپنے گھر میں ملنے والی اس شرمندگی کو...
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پُرعزم ہونے کی ضرورت ہے، ہم اپنی امداد کو روک رہے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود انہیں سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیاسی قوتیں کمزور ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ سر پہ سوار ہے، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایت کی کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن...
انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا ایک سال ہوگیا، انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، مخصوص نشستیں ملنا...
وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی ٰغلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا جب کہ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ عینی شاہد کے مطابق نیو ائیر پارٹی پر مصطفیٰ عامر کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا اور مصطفیٰ نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی جب کہ نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا۔عینی شاہدکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) اس ہفتے جرمنی کی مغربی ریاستوں کے بہت سے قصبوں اور شہروں کی طرح، منہائم کو بھی سالانہ کارنیوال سیزن کے آخری رنگین اور پرمسرت دن منانے والوں سے بھرا ہونا چاہیے تھا۔ اگرچہ اس کی مرکزی تقریبات اتوار کو ہوئی تھیں، لیکن منہائم کے مرکزی علاقے میں پیر کو بھی جشن کا سماں تھا، تفریح کے سامان اور کھانے پینے کی گاڑیاں شہر کے مرکزی چوراہوں پر کھڑی تھیں۔ منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی منہائم کا کارنیوال عام طور پر بدھ کا سورج طلوع ہونے سے پہلے منگل کو ختم ہوتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ قبل از وقت ختم ہو گیا،...
ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6 اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں...
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیلنسکی زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیئے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ امن...
ویب ڈیسک _ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔ امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدے دار نےنام ظاہر کیے بغیر وائس آف امریکہ کو پیر کی شب ایک ای میل میں بتایا ہےکہ صدر ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر واضح رائے رکھتے ہیں اور ان کی توجہ امن پر ہے۔ عہدیدار کے مطابق یوکرین کو دی جانے والی امداد روک رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ کسی حل میں معاون ثابت ہو۔ اس سے قبل پیر کو صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ نایاب معدنیات کے لیے معاہدے کو امریکہ کی یوکرین کے لیے حمایت جاری...

ہلاک دہشتگر دافغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈ ر نکلا‘ فورسز میں فائر نگ کا تبادلہ : قلات خودکش حملہ جوان شہید
اسلا م آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ قلات (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار+نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے‘ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا‘ ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی‘ جو دندارگاؤں، ضلع چک، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا‘ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔اس سے...
یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، لیکن ’اسکائپ‘ دنیا کی پہلی معروف عوامی ایپ ہے جس کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 22 برس تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور پر رواں برس مئی تک بند ہونے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے ‘مائیکروسافٹ ٹیمز’ پر سائن اِن کریں۔ یہ بھی پڑھیں معروف ویڈیو کالنگ ایپ ‘اسکائپ’ کا دور ختم، سروس کب سے بند ہورہی...
لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔ ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔ بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ...
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
ڈی ریگولیشن سے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاقی وزیر کی یقین دہانی ایرانی آئل کی اسمگلنگ بند کروانے کیلئے بھی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرادی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے آج ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے مذاکرات کیے تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ، ہمارے مذاکرات حکومت کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ڈی ریگولیشن...
TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ غزہ جنگ...
ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ کا کہنا تھا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں مطمئن کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اکوڑہ خٹک دھماکے پر جامعہ حقانیہ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ مولانا سلمان الحق حقانی نے کہا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں مطمئن کیا جائے، مولانا حامد الحق کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ مولانا سلمان الحق حقانی کا مزید کہنا تھا کہ عظیم سانحہ سمیت دیگر امور پر عنقریب ایک بڑا اجلاس بلایا جائے گا،...
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس بڑھا دیا ہے، حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے 10 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں سے پاکستانی غریب ہوتےجا رہے ہیں، اشیا مہنگی اور تنخواہیں نہیں بڑھ رہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 10 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے...
غزل اگلے پل ہی سامنے پھر کھینچ لاتا ہے مجھے اتنی جلدی آئنہ کیا بھول جاتا ہے مجھے وار میرا آج بھی کاری ہے لیکن کیا کروں بَین کرتی عورتوں سے خوف آتا ہے مجھے ایک تو ہے وقت کی زد پر فصیلِ جسم بھی دوسرا اک غم کہیں اندر سے کھاتا ہے مجھے رات بھر کرتا ہوں اپنے آپ کو تعمیر میں کون ہے جو صبح دَم پھر سے گراتا ہے مجھے جاں فشانی کا برا ہو، پوچھتے ہیں لوگ بھی جُز محبت اور کیا کیا کام آتا ہے مجھے وصل کی امید پر خود کو بھلا دیتا ہوں میں ہجر آ کے آخرش مجھ سے ملاتا ہے مجھے جانتا ہوں موت سے بچنے کا گُر لیکن اسد ؔ...
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر آپریشن بہترین تھا، حزب اللہ کے خاتمے کے بعد دہشتگردی کی شکل بدل چکی ہے، غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی دور اندیشی کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے اپوزیشن کا موقف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ کے آئندہ اور نہ رکنے والے مرحلے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ کی بحالی زیر غور ہے، حماس کی...
(پہلی قسط) کہتے ہیں کہ برصغیر کی آزادی اور تقسیم میں دو چیزوں کا بہت عمل دخل تھا۔ ایک ریل اور دوسرا اخبار۔ یہ ایک الگ المیہ ہے جس پر کبھی بات ہونی چاہیے کہ برصغیر آزاد اور تقسیم ایک ساتھ ہوا۔ یہ دو چار برسوں کی بات نہیں بلکہ کم از کم دو صدیوں کا قصہ ہے جب لوگ اپنے بھاری بھاری سامان اٹھائے، جانوروں سمیت ریل میں سوار ہوتے اور پھر وہیں رہ جاتے۔ گھر سے دور بھی گھر جیسا ماحول ملتا تو لمبا سفر بھی لمبا نہ لگتا۔ لوگ ریل کے ڈبے میں داخل ہوتے تو اجنبی ہوتے مگر جب اترتے تو ایک دوسرے سے اس قدر مانوس ہو چکے ہوتے تھے کہ جدائی پر آنکھیں چھلک...
فلم ’’ میں نے پیار کیا‘‘ نے دو نو وارد اداکاروں سلمان خان اور بھاگیہ شری کو سپراسٹار بنادیا تھا۔ یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ تو 20 ملین بھارتی روپے تھا لیکن فلم کی باکس آفس پر کمائی 308 ملین روپے تھی۔ اس طرح یہ فلم 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔ 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے 11 گانوں میں سے 8 لتا منگیشکر نے گائے تھے۔ اس فلم کا آج بھی شمار بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان کی تو چاندنی ہوگئی لیکن بھاگیہ شری منظرنامے سے غائب ہوگئی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھاگیہ شری نے...
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت پر تحفظات ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے کہنے پرجو چیزیں کیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں ، ایگری کلچر ٹیکس 45 فیصد نہیں ہونا چاہیے ، باہر سے 9 ہزار میں گندم منگوائی جاتی ہے لیکن اپنے کسان کو 4 ہزار دینے کو تیار نہیں ، وفاقی حکومت کے پاس اب تک باہر سے منگوائی گئی...
جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں کل 2 ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل مقابلوں میں شرکا کو ٹھنڈے پانی میں کم از کم ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔ اس دوران پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ)...
حملہ آور کا تعلق اسرائیل کی دروز کمیونٹی سے ہے اور وہ مبینہ طور پر جرمنی کی شہریت بھی رکھتا ہے اور ایک ماہ قبل ہی واپس لوٹا تھا۔ قریبی دکانداروں نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور کا نام یترو شاہین اور اسکی عمر 20 سال ہے، تاہم سرکاری سطح پر نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں ایک بس اڈے پر چاقو بردار نوجوان نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور ایک بس سے اترا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر چاقو کے وار کیے۔ حملے میں ایک 60 سالہ مسافر ہلاک جب کہ 4 شدید...
فوٹو اسکرین گریب برما کے سرحدی علاقوں میں 500 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کے جبری قیدی بنائے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے جن میں درجنوں خواتین بھی شامل ہیں۔یہ تمام پاکستانی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں تاہم یہ نوجوان آن لائن جعلی بھرتیوں کے اشتہارات دیکھ کر روزگار کی تلاش میں تھائی لینڈ پہنچے، جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر سرحد پار کروا کر برما کے خطرناک علاقوں میں لے جایا گیا۔ وہاں پہنچنے کے بعد ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور انہیں مختلف بیگار کیمپوں میں قید کردیا گیا۔ان پاکستانی قیدیوں کو غیر قانونی کاموں میں زبردستی شامل کیا گیا، جہاں ان سے جعلی کریڈٹ کارڈ اسکیمیں، آن لائن دھوکا دہی، کرپٹو کرنسی کے جرائم اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اور یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے جبکہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5فیصد پر آگئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندارکاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں...
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین میں صلح ہوگئی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا۔ کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ... ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ راضی نامہ کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا، ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔اسد رضا نے کہا کہ کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کروایا جائے گا، واقعے کا...
کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔ شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بوٹ بیسن کے قریب مسلح افراد نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسپتال پہنچا دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی...
اسرائیل کے شہر حائفا میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سڈنی چرچ حملہ: اسرائیل مخالف پادری چاقو حملے میں معجزاتی طور پر کیسے بچ نکلے؟ اسرائیلی پولیس کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی بندرگاہی شہر حائفا میں چاقو کے ایک حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، حملہ آور ایک اسرائیلی شہری تھا، جو کئی ماہ بیرون ملک گزارنے کے بعد حال ہی میں اسرائیل واپس لوٹا تھا۔ حملہ آور نے حائفا کے مرکزی بس اسٹیشن میں کئی افراد پرچاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چاقو سے حملے میں 2 بچے ہلاک، 9...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا...
سعید احمد : پیرس اور یورپ کے بعد پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے بھی ساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے اپنے ہی پائلٹس کے خلاف متنازع بیان داغ کر پی آئی اے کو ڈبو دیا تھا ۔ جس کے بعد پیرس، یورپ ، اور برطانیہ سمیت اہم ممالک کا فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد اسی دور حکومت میں ساڑھے چار برسوں کے وقفے کے بعد یورپ اور پھر پیرس کا کامیاب فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے ۔ اس سے قبل یورپ ، پیرس اور برطانیہ جانے کے لیے مسافروں کو ڈبل ٹکٹ ، سٹے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) اسرائیلی پولیس نے پیر تین مارچ کو تصدیق کی کہ اسرائیلی بندرگاہی شہر حائفہ میں چاقو کے ایک حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ایک اسرائیلی شہری تھا، جو کئی ماہ بیرون ملک گزارنے کے بعد حال ہی میں اسرائیل واپس لوٹا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، حملہ آور نے پیر کی صبح حائفہ کے مرکزی بس اسٹیشن میں کئی افراد پرچاقو سے حملہکیا، جس کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری نے اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور حائفہ کے مشرق میں واقع شہر شفارعم کا رہائشی تھا، جو عربی...
خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے لانچ پرویز خٹک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا اور کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر اپنے اور کارکنان کے تحفظات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی۔ ’مریم سمیت پارٹی لیڈرز کو گالیاں دینے والے کو مشیر بنانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ اختیار ولی نے بتایا کہ پرویز خٹک کو انہوں نے وزیر اعلی کے دور میں...
کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کم سن صارم کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملکی معیشت نہیں سنبھلے گی لیکن آج معیشت کے تمام اشاریے مثبت جارہے ہیں، کل پوری قوم کے سامنے اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم کےسامنے ہم اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے، اعداد وشمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے، کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی...
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے مذاکرات کیے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، ہمارے مذاکرات حکومت کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ڈی ریگولیشن سے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کیلئے بھی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کل 4 مارچ کو مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ہم نے ریاست کےلیے اپنی سیاست قربان کی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے فیصلے کیے گئے، کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، جب اقتدار...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا، ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے، افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے جنت بن چکی ہے، جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری 2025 کو...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں. بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی. ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے. ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں، نئے لڑکوں کو لا کر ان کو موقع فراہم کریں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس ہوا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کے نتائج کے حوالے سے یہی توقعات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر باتیں بہت ہو چکیں، اب آگے کی سوچیں اور مستقبل کے بارے میں غور کریں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی...
اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 2017 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور موجودہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لندن پہنچنے کی تفصیل بتادی ہے جب پانامہ کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹس جاری ہوئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جہاز لے کر وسط ایشیا گئے، وہاں سے جہاز واپس بھیج دیا اور کہا کہ میں عمرے پہ جارہا ہوں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے بعد اسحاق ڈار نے...
کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اب تک 11 مقدمات درج ہوچکے ہیں جن میں سے 2 میں صلح نامہ کیا جاچکا ہے۔ ملزم ارمغان پر کراچی کے ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ 2019 میں درج ہوا تھا مگر اس مقدمے میں فریقین کے مابین صلح ہوگئی جس کے بعد یہ مقدمہ بھی ختم ہوگیا اور ملزم کی رہائی بھی عمل میں آگئی۔ مزید پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ اس کے علاوہ ارمغان پر ایک مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے اور ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ہوائی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں تجارت کیلئے پاکستان...
شاعروں کے شاعر غلام محمد قاصؔر خوشبو گرفتِ عکس میں لایا کرتے تھے اور ممتاز مصور وصی حیدر شاعری گرفتِ عکس میں لا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں آرٹ گیلری کٹاس راج کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات اسلام آباد میں پینٹنگز کی منفرد نمائش منعقد ہوئی۔ وصی حیدر نے مختلف نظم گو شعرا کی منتخب نظموں میں سے چنیدہ مصرعوں کو خوبصورت رنگوں کے ذریعے پینٹنگز کے قالب میں ڈھالا۔ پہلے وہ اشعار کو بھی گرفتِ عکس میں لا چکے ہیں۔ کراچی سے تشریف لائے وصی حیدر کا کہنا تھا کہ ادب اور مصوری کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ پہلے ہم اشعار پر مبنی پینٹنگز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔ اب نظموں پر کام کیا ہے،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی:ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے،اس لیے فوکس پہلے میچ پر ہے، روہت شرما انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)کراچی ڈیفنس میں مصطفی عامر کو کیسے قتل کیا گیا،ملزم ارمغان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا جہاں 30 سے 40 لوگ کام کرتے تھے،شیراز نامی شخص ملزم ارمغان کا بچپن کا دوست تھا۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی تھی جس میں رات 12 سے 3 بجے تک شیراز بھی موجود تھا۔ پارٹی سے قبل زوما نامی خاتون بھی ارمغان کے بنگلے پر آئی مگر تلخ کلامی کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے۔ملزم ارمغان کے بنگلے میں 30 سے...
امریکہ جو کبھی دنیا بھر میں اپنی سیاسی پختگی، اعلیٰ اخلاقی معیارات اور میڈیا کی آزادی کے لئے مشہور تھا آج اپنی ہی بنائی ہوئی اقدار کو پامال کرتا نظر آ رہا ہے۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے وائٹ ہائوس کے دورے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر اور امریکی میڈیا نے جو رویہ اختیار کیا وہ نہ صرف امریکہ کی سیاسی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی پتہ دیتا ہے کہ امریکی میڈیا کس قدر اخلاقی زوال کا شکار ہو چکا ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی روس کے خلاف جنگ میں قیادت کر رہے ہیں کو وائٹ ہائوس میں جس طرح کے سلوک کا سامنا کرنا پڑا وہ...
افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مجیب الرحمان دندارگاؤں، ضلع چک صوبہ میدان وردک افغانستان کا رہائشی تھا۔ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ پاکستان میں دہشتگرد ی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی ہے، جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت منظرعام پرآئی ہے۔ 28...
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے...
ایرانی صدر کے دست راس جواد ظریف مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف اتوار کی شام اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا “فارس” کے مطابق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ظریف کا استعفیٰ 2 مارچ کو اقتصادی و مالی امور کے وزیر عبدالناصر ہمتی سے پوچھ گچھ کے بعد آیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ذرائع کئی ہفتوں سے یہ بات کر رہے تھے کہ ظریف پر مستعفی ہونے پر مجبور ہو جانے کا دباؤ بڑھ رہا تھا۔ ان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شام ہیں جنھوں نے ظریف کی برطرفی...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
وائٹ ہاؤس کا اوول آفس، جہاں کبھی بڑی طاقتوں کے فیصلے ہوا کرتے تھے، ایک منفرد مکالمے کا گواہ تھا۔ میز کے ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ بیٹھے تھے، اپنی روایتی بے باکی اور خود پسندی کے ساتھ، اور دوسری طرف وولودیمیر زیلنسکی، ایک ایسا صدر جس کی سیاست کا دارومدار مغرب کی حمایت پر ہے۔ ٹرمپ نے کہا ” مسٹر زیلنسکی! پھر وہی پرانی کہانی؟ پیسے، ہتھیار، اور تھوڑی سی ہمدردی؟“ زیلنسکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، لیکن اس مسکراہٹ میں ایک چبھتا ہوا طنز بھی تھا، ”مسٹر ٹرمپ، جنگ صرف میدانِ جنگ میں نہیں لڑی جاتی، سفارتی میز پر بھی اسی طرح کی چالاکی درکار ہوتی ہے جیسے کسی ریئلٹی شو میں۔ اور آپ تو اس کھیل کے ماسٹر...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر ہینرچ کلاسن نے خود کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔ کلاسن حالیہ چیمپیئنز ٹرافی سمیت اپنے آخری 5 میچز میں نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سردست چوتھی پوزیشن پر موجود کلاسن نے چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بھی 56 بالز پر 64 رنز کی بھرپور اننگز کھیلی ہے، اس جیت کی بدولت پروٹیز نے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں کلاسن نے بتایا کہ میں نے اس ٹور میں ہیڈ کوچ روب والٹر کے ساتھ خود کو ایک چیلنج دیا تھا، وہ یہ...
—فائل فوٹو پاکستان میں دہشت گردی و تخریب کاری میں ملوث ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں مذکورہ افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ایک ہلاک افغان دہشت گرد کا نام مجیب الرحمٰن عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشت گرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 جنوری کو دہشت...
نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا کہ "اگر وہ (افواج) کسی وقت امریکہ میں اپنے اڈے پر واپس آجائیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔" ان فورسز کو ہنگامی منصوبہ بندی کے عروج پر تعینات کیا گیا تھا، اس لیے اگر وہ یورپ سے نکلیں تو یہ معمول پر واپسی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ سے تقریباً 20,000 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ یورپ کو توقع ہے کہ امریکا براعظم سے اپنے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لے گا، جب کہ ان فوجیوں کو سابق صدر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے پروزیز خٹک سے انہوں نے 15، 16 سال بات تک نہیں کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب...
بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن ’حسین مبارک پٹیل‘ کے نام سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ کلبھوشن نے ناصرف پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کا ہدف سی پیک، گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا۔ بھارتی نیوی کے کمانڈر رینک حاضر سروس آفیسر کلبھوشن کو دو ہزار سولہ میں پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کا کلبھوشن جادھو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔ کلبھوشن سدھیر یا دیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی جاسوس کو پاکستانی ایجنسیوں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا اور 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لیے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کلبھوشن یادو نے 2003 مں چاہ بہار ایران میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد اسکریپ کے کاروبار کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔ کلبھوشن نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن کا کہنا تھا...
اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دن رات معاشی بہتری کیلیے کام کر رہی ہے، جنرل عاصم منیر بھی اکانومی کو بہتر کرنے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ 1999 میں کسی کو بجلی کے بل اور مہنگائی کا فکر نہیں تھا، ملک آگے بڑھ رہا تھا، ایٹمی قوت بنا چکا تھا اور ایشین ٹائیگر بننےجا رہا تھا، پھر 12 اکتوبر آ گیا یہ کون لایا اس پر زیادہ بات نہیں کرتا، اس وقت نعرہ لگایا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر 9 سال میں دہشت گردی آئی، لاہور جیسی مارکیٹیں بھی محفوظ نہیں تھیں،لوڈشیڈنگ کی...
ولادیمیر زیلنسکی ‘ یوکرین کا مقبول صدر ہے۔ بنیادی طور پر اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہے۔ ڈراموں اور فلموں میں درمیانے درجہ کا جگت باز اور کامیڈین تھا۔ 2019 میں یوکرین میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں زیلنسکی نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ وہاں کے شہریوں کے لیے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ 2022 میں متعدد وجوہات کی بنا پر روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ صرف ایک وجہ عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ زیلنسکی ‘ اپنے ملک میں نیٹو کے ذریعے ‘ ایٹمی میزائل لگانے پر تیار ہو چکا تھا۔ یعنی یوکرین‘ روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا تھا ۔ سب لوگ یہ بھی بھول گئے کہ...
ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو کرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔ روس کے ساتھ جنگ بندی پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تلخ گفتگو کے سامنے آجانے سے ایک واضح عالمی اصول کی حقیقت دنیا کے سامنے پھر آشکار ہوئی ہے کہ بڑی طاقت کے مفادات جب تبدیل ہوجائیں تو پھرکمزور ملک خواہ اتحادی ہو یا مخالف کیمپ سے تعلق رکھتا ہو وہ یکساں طور پر بڑی طاقت کے ہاتھوں...
اسلام ٹائمز: یوکرینی صدر کو وائٹ ہاوس سے نکال باہر کر دیے جانے کے بعد تقریباً تمام یورپی ممالک نے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے علاوہ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹاسک نے بھی زیلنسکی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے: "عزیز یوکرینی دوستو آپ اکیلے نہیں ہو۔" سویڈن کے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا: "آپ نہ صرف اپنی آزادی بلکہ پورے یورپ کے لیے جنگ کر رہے ہو۔" اسی طرح جمہوریہ چیک، اسپین اور لتھوانیا نے بھی ملے جلے پیغامات یوکرین کو بھیجے ہیں۔ جارجیا میلونی، اٹلی میں دائیں بازو کی رہنما جو ٹرمپ کی قریبی اتحادی تصور کی جاتی ہے نے یورپی رہنماوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے اختلافات مزید شدید...
رپورٹ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کیا، ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کیا، ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات تھے۔ لیکچرار عبدالحسیب پر اردو ڈیپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغوا اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا، اندارج مقدمہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ...
فوٹو فائل سکرنڈ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اصغر اعوان نے پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام عائد کردیا۔ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں، میرے جوان مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے بھی ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ راولپنڈی: مقابلے میں مارا گیا نوجوان ڈکیت، متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس اصغر اعوان نے کہا کہ آئس کے نشے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، والدین مجھ...
امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کیساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ کی سکیورٹی ضمانتوں کیساتھ یوکرین جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ زیلنسکی نیک نیتی سے بات چیت کے لیے تیار تھے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ بات واضح کرنے کی...
بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے دور افتادہ گاؤں میں برفانی تودہ گرنے کے بعد شروع کیا جانے والا آپریشن آٹھویں اور آخری لاش ڈھونڈ نکلانے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں تبت کی سرحد پر منا گاؤں کے قریب جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے 54 سے زائد مزدور برف اور ملبے تلے دب گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: دیر میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق امدادی ٹیمیں برف اور ملبے تلے دبنے والوں میں سے متعدد کارکنوں کو بچانے میں کامیاب ہو گئی تھیں، تاہم بعد میں بچ جانے والے مزدوروں میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ مزدورں کی تلاش کے لیے...
مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کو خاندانی پارٹی قراردے دیا Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کوخاندانی پارٹی قراردیدیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی کانفرنس روکنے کی بھرپور کوشش کی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110ارب ماہانہ نقصان ہوا، ملکی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے، کابینہ میں اضافہ کرکے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔سیکرٹری جنرل عوام پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا اور ان کے معاملے پر امریکہ کچھ نہیں کرسکتا۔ سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر کہا کہ اس سے قبل جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلاق کے دائرے میں ہوتا تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے...
بلوچستان بااعتبار رقبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو اپنے منفرد و دلکش لینڈز اسکیپ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بلوچستان کے باشندے فطرتاً مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان خوش کن حقائق کے باوجود ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ بلوچستان ہی وہ واحد صوبہ ہے جہاں پاکستان دشمن عناصر نسبتاً زیادہ سرگرم ہیں، وہ دہشتگردی کے زور پر بلوچستان کے سادہ لوح عوام کو پاکستان خلاف اُکسانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری طرف حال یہ ہے کہ اہل بلوچستان بلکہ اس کے نوجوانوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اس بات کی صداقت پر اس وقت مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب بلوچستان کے کالجز، ہائر اینڈ...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا اور ان کے معاملے پر امریکا کچھ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر کہا کہ اس سے قبل جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلاق کے دائرے میں ہوتا تھا۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے کیونکہ بھارت کے اقدام کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی کابینہ اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا کلیدی کردار تھا، ترمیم میں پی ٹی آئی کی بھی رضامندی شامل تھی تاہم وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ نہیں بنے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں اور وزارت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر اپوزیشن اتحاد کا بھی حصہ بنتے ہیں تو ہمیں اطمینان ہے کہ ان کی وجہ سے...
راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے زبانی طور پر افغان مہاجرین کو 28 فروری تک ملک چھوڑے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملک بھر بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی میں عارضی طور پر مقیم افغان باشندوں میں غیر یقینی اور خوف کی صورتحال ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس ویزا یا کسی دوسرے ملک منتقلی کا خط ہے وہ 31 مارچ تک ان شہروں سے نکل جائیں۔ مگر افغان سفارت خانے نے پاکستان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے یکطرفہ قرار دیا۔ تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغان...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
فوٹو فائل راولپنڈی میں پولیس نے نوجوان کے والدین کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ مارا گیا نوجوان سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق پولیس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مارا گیا 18/19 سال کا سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا گیا نوجوان پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوا۔ سلمان کے ہمراہ ایک افغان لڑکا خلیل بھی ہلاک ہوا، ملزمان سے...
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر حماس نے امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی میں توسیع کی تجویز کو قبول نہ کیا تو اضافی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوتے ہی غزہ میں امداد اور سامان کی ترسیل روک دی۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تمام اشیاء اور امدادی سامان کی ترسیل معطل کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر حماس نے امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی میں توسیع کی تجویز کو قبول نہ کیا تو اضافی نتائج کا سامنا...