سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا اور ان کے معاملے پر امریکا کچھ نہیں کرسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر کہا کہ اس سے قبل جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلاق کے دائرے میں ہوتا تھا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے کیونکہ بھارت کے اقدام کے بعد پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں تھی۔
خارجہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یورپ کو خطرہ روس سے ہے جبکہ امریکا کچھ نہیں کرے گا کیونکہ وہ ڈیل میکنگ میں لگا ہوا ہے، پاکستان کو روس اور یورپ سے تعلقات میں توازن لانا ہوگا اور دونوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر ایک کے ساتھ تعلقات رکھنے ہیں، امریکا سے ہمیشہ تقاضا آتا رہا ہے کہ چین سے تعلقات کم کریں لیکن چین نے کبھی ایسی ڈیمانڈ نہیں کی بلکہ وہ سب کے ساتھ تعلقات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کی سوچ پر اتفاق ہو سکے اور ہم نے کانفرنس میں سیاسی اسیران کی رہائی کی بات کی ہے کیونکہ ملک میں معاملات آئینی اور اصولی نہیں ہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رویہ بنا لیا ہے کہ کبھی ایک کو لاتے ہیں اور کبھی دوسرے کو، اگر ملک میں نفاق ختم ہو گا تو بانی پی ٹی آئی کو بھی ریلیف مل جائے گا۔
پی ٹی آئی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی پاپولر سپورٹ ہے لیکن اگر انہوں نے وہی رویہ رکھنا ہے جو 4 سال اقتدار میں رکھا تو کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہ ان سے کیا غلطیاں ہوئیں، سب سے زیادہ اصلاح کی ضرورت پی ٹی آئی کو ہے، جو خرابیاں پی ٹی آئی نے کیں اگلی حکومت نے ان سے دگنا کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بانی، سپورٹرز اور ورکرز ہیں، لیڈرشپ کی کوئی حیثیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی، ورنہ ملک نہیں چلے گا اور امریکا اس معاملے پر کچھ نہیں کر سکتا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کو شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

گل رعنا: ہمایوں سعید میرے والد لگیں گے، ان کی والدہ کا کردار نہیں کروں گی

سینئر اداکارہ گل رعنا کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ڈرامے میں ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ادا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں وہ اپنے والد جیسے لگتے ہیں نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے گل رعنا نے اپنے شوبز کیریئر اور انڈسٹری میں نئی اداکاراؤں کے رویے پر کھل کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ فنکار یا تو ہوتا ہے یا نہیں اداکاری میں بہتری تو لائی جا سکتی ہے لیکن یہ سکھائی نہیں جا سکتی ان کے مطابق کسی بھی اداکار کی صلاحیتوں کو تراشنے میں ہدایت کار کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کا کریڈٹ ہدایت کاروں کو دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں مختلف کردار آفر نہ کیے جاتے تو وہ انہیں ادا نہ کر پاتیں نوجوان اداکاراؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گل رعنا کا کہنا تھا کہ جب وہ سیٹ پر ان کا تلخ رویہ دیکھتی ہیں تو انہیں جواب دینا ضروری سمجھتی ہیں اور اگر کوئی اداکارہ نامناسب رویہ اپنائے تو وہ اسے صاف کہہ دیتی ہیں کہ یہ درست نہیں ہے اپنے شوبز کیریئر میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے گل رعنا نے کہا کہ کامیابی کا اصل مزہ سختیوں کے بعد ہی آتا ہے جس نے غم نہیں دیکھا، اسے خوشی کی قدر نہیں ہوتی انہوں نے بتایا کہ وہ پروڈکشن میں بھی کام کر چکی ہیں اور بطور سینئر پروڈیوسر کام کرتے ہوئے اداکاروں کے جوتے تک اٹھائے اور ان کے کپڑے بھی استری کیے شادی اور محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے گل رعنا نے کہا کہ یکطرفہ محبت سب سے بڑی بے وقوفی ہے اور ان کی شادی بھی ایک ایسی ہی بے وقوفی تھی کیونکہ وہ یکطرفہ محبت پر مبنی تھی

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی
  • بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا ، شاہد خاقان عباسی
  • بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات میں کوئی محفوظ نہیں، شاہد خاقان عباسی
  • سندیپ ریڈی وانگا نے شاہد کپور کو شوبر کیریئر کیلئے اہم مشورہ دے دیا
  • بدقسمتی ہے جو ملکی حالات ہیں اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں: شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے:آرمی چیف
  • بانی کو اصلاح کی ضرورت‘ پی ٹی آئی سڑکوں کی سیاست سے گریز کرے: شاہد خاقان
  • معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری صرف علماء کی نہیں، عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے، آیت اللہ الحکیم
  • گل رعنا: ہمایوں سعید میرے والد لگیں گے، ان کی والدہ کا کردار نہیں کروں گی