نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

اسلام آباد مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم جنوری 1999 کو فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ لا اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کارپوریشن آف پاکستان میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مضبوط کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹیز نہیں ہیں اس لیے سی سی پی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ہمیں اس بات سے الجھن ہوتی تھی کہ اچھے فیصلے ہونے کے باوجود مقدمات بنتے تھے اور التوا کا شکار ہوجاتے تھے، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی سی پی کا ڈائمنڈ پینٹ کو گمراہ کن مارکیٹنگ پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو کاروباری شخصیات آتے تھے وہ کاروبار بیچ کر جانا چاہتے تھے، ہم نے انہیں سمجھایا کہ پاکستان کو اللہ نے کھربوں روپے کے قیمتی وسائل سے نوازا ہے، ملک میں صرف انتظامی مسائل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان اقوام عالم میں اپنی جائز جگہ بنائے گی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، ہم جی۔20 میں شامل ہونے کے قریب تھے، اور آج بھی یہی ہماری منزل ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی تھی، جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہا جارہا تھا ہم سفارتی طور پر اکیلا رہ چکے ہیں لیکن ہماری حکومت نے 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کی صورت میں بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کیا، اس کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار سی سی پی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار سی سی پی اسحاق ڈار نے کہا کہ سی سی پی

پڑھیں:

ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کوئی شکایت نہیں، افغان قونصل جنرل

افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکر : فوٹو فائل

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کوئی شکایت نہیں، ہمارا اپنا ملک اور اپنا نظام ہے اب افغانستان میں کسی کو تشویش نہیں ہونا چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محب اللّٰہ شاکر نے کہا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں 40 سال گزارے، افغانستان پر حملے کے بعد افغان مہاجرین خالی ہاتھ پاکستان آئے، اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس آئیں، افغانستان میں اب امن اور اسلامی حکومت قائم ہے۔

وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

حافظ محب اللّٰہ شاکر نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں کو صحت اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کیلئے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے، طورخم بارڈر کے پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے، وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام تر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افغان مہاجرین اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور زندگی آرام سے گزار سکتے ہیں، کنڑ میں کاروباری افراد کو زمینیں دی جا رہی ہیں، کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے۔

افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیا

افغان جرگے نے پاکستانی مذاکراتی جرگے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، افغان جرگے کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل کی گئی ہے۔

حافظ محب اللّٰہ شاکر نے یہ بھی کہا کہ  افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں، افغانستان میں ایسی خواتین بھی ہیں جو پاسپورٹ دفاتر میں کام کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو کابل کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سابق مندوب منیراکرم کی ملاقات
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے
  • روسی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے  
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
  •  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے
  • اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ کا فون، 8 پاکستانیوں کے قاتل پکڑنے کی یقین دہانی
  • ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کوئی شکایت نہیں، افغان قونصل جنرل
  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، اسحاق ڈار