ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6 اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق  گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راولپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزمہ عکاشہ اقبال کے خلاف سال 2023 میں فراڈ کی دفعات کے تحت تھانہ سول لائن سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مقدمے میں گرفتار ملزم ایف آئی اے ملزمان کی مطلوب تھا یو اے ای

پڑھیں:

اردن میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 16 افراد گرفتار، خطرناک ہتھیار برآمد

عمان: اردن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ جنرل انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا جو 2021 سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اردنی حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے میزائل، بم اور خطرناک ہتھیار تیار کیے تھے۔ کارروائی کے دوران حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد کیے گئے۔

انٹیلیجنس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروہ نے ڈرون کے ذریعے حملوں کی تیاری بھی مکمل کر لی تھی اور بیرونِ ملک سے جنگجوؤں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

اردن کے وزیرِ رابطہ ڈاکٹر محمد مومنی نے بتایا کہ انٹیلیجنس ایجنسی 2021 سے ان مشتبہ افراد کی نگرانی کر رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے لبنان میں عسکری تربیت حاصل کی اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم اخوان المسلمین سے ہے۔

اردنی وزیر کے مطابق منصوبے کا فلسطین، شام یا دیگر علاقائی تنازعات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اندرونی حالات کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔ گرفتار افراد کو جلد اسٹیٹ سیکیورٹی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار
  • آزاد کشمیر: حقوق تحریک کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک بےنقاب،بھارت اورافغانستان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
  • دادو: ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی خاتون سمیت 5 مغوی بازیاب، ایس ایس پی
  • چیچہ وطنی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اردن میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 16 افراد گرفتار، خطرناک ہتھیار برآمد
  • اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار، میزائل برآمد
  • اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل