وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اور یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے جبکہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.

5فیصد پر آگئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندارکاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے اور قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افراط زر میں شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات طے، اہم معاملات زیر بحث آئیں گے

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے  کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
  • حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر انتہائی اچھی خبر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم 
  • وزیراعظم کا  افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کااظہار
  • ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی:عطا تارڑ 
  • وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات طے، اہم معاملات زیر بحث آئیں گے