پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے پروزیز خٹک سے انہوں نے 15، 16 سال بات تک نہیں کی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔
طلبا کے لیے خوشخبری، مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں کی سانحہ اکوڑہ خٹک کی شدید الفاظ میں مذمت
رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی کی دہشتگردی کے سنگین واقعہ میں شہادت پر دلی تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا حامدالحق حقانی معتبر عالم دین اور علم کے قدردان تھے، ان کی شہادت سے ملک ایک جیدعالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی دینی علم کے فروغ کیساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی اور ایک ملنسار شخصیت تھے ان کی شہادت دینی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔