خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے لانچ پرویز خٹک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا اور کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر اپنے اور کارکنان کے تحفظات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی۔

’مریم سمیت پارٹی لیڈرز کو گالیاں دینے والے کو مشیر بنانا سمجھ سے بالاتر ہے‘

اختیار ولی نے بتایا کہ پرویز خٹک کو انہوں نے وزیر اعلی کے دور میں ہی ہارا دیا تھا جن کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ کہا کہ سیاسی طور پر بے کار شخص کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز خٹک نے پوری زندگی نواز شریف، مریم بی بی اور دیگر رہنماؤں کو گالیاں ہی دی ہے۔ ‘جب کبھی بھی پرویز خٹک کا میرے گھر کے سامنے سے گزر ہوتا تھا تو ہمارے لیڈرز کو گالیاں دے کر ہی گزرتا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پرویز خٹک کا بیان قلمبند، عمران خان کیوں مسکراتے رہے؟

اختیار ولی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اور پارٹی کارکنان کے تحفظات کے حوالے سے نواز شریف، مریم، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کو آگاہ کیا ہے اور اس پر غور کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

اختیار ولی نے بتایا کہ کابینہ میں توسیع کے دوران  مجھے بھی شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ ‘مجھے بھی بلایا گیا تھا۔ بات ہوئی تھی، مجھے شامل کرنا یا نہ کرنا پارٹی کا فیصلہ ہے۔ لیکن مسلۂ یہ ہے کہ پرویز خٹک کو  کس بنیاد پر شامل کیا گیا۔’

’اسٹیلمپنٹ کا مہرہ بادام نہیں توڑ سکتا، پی ٹی آئی کا کیا بگاڑ سکتا‘

ایک سوال پر  انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو خیبر پختونخوا میں پی ٹی  آئی بنانے یا توڑ کے طور پر لایا گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں جہنوں نے انہیں شامل کیا ہے۔

اختیار ولی نے موقف اپنایا کہ پرویز خٹک کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سال 2024 کے عام انتخابات نتائج سب کے سامنے ہیں، مقتدر حلقوں نے پرویز خٹک کو لانچ کیا اور اس کے نتائج بھی سب لے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا تعلق خٹک قبیلے سے ہے، علی امین بڑکیں نہ ماریں، پرویز خٹک

اختیار ولی نے کہا کہ ان کی جماعت ن لیگ کے اس فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ خیبر پختونخوا ڈومیسائل اور کارکنان کی اہمیت نہیں۔ ان کی قربانیوں کا کوئی صلہ نہیں۔ اختیار ولی نے کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں سامنا کر رہے ہیں اور وہ یہ کام مستقبل میں بھی باخوبی کریں گے۔

ن لیگ میرا گھر ہے جہدوجہد جاری رکھوں گا

اختیار ولی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ ن لیگ ان کی جماعت ہے اور ن لیگ کو گھر سمجھتے ہیں۔ ’پارٹی میں ہی رہ کر سیاسی جہدوجہد جاری رکھیں گے ، جو کام غلط ہوا وہ اس کے نشاندہی کریں گے اور اس کے خلاف اواز اٹھائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اختیار ولی خان پرویز خٹک خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اختیار ولی خان پرویز خٹک خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ خیبر پختونخوا اختیار ولی نے وفاقی کابینہ پرویز خٹک کو نے بتایا کہ کابینہ میں انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

جب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اور کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کی بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید
  • ’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
  • پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار
  • جب تک عظیم مائیں بچے پر ملک نچھاور کرتی رہیں نوجوان ساتھ ہیں ‘کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آرمی چیف 
  • جب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف
  • جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف
  • فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں: رؤف حسن
  • ایک گھنٹے کا اختیار دیں شہر میں حادثہ یا اسٹریٹ کرائم نہیں ہو گا، گورنر سندھ
  • جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان