2025-02-27@19:47:26 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«پرویز خٹک کو»:

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
    نوشہرہ: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔   سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے۔ مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔   پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کی، گاؤں گاؤں بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچایا، زرعی زمینوں کے لیے ٹیوب ویل لگوائے،...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے ہوتے ہوے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت...
    خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین وہ خود ہیں اور پرویز خٹک کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف کے حق میں سامنے آگئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آتا رہتا ہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ہیں لیکن ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمود خان نے کہا کہ پرویز خٹک آزاد حیثیت میں جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں خواہ وہ جے یو آئی میں شامل ہوجائیں یا جس پارٹی کا بھی حصہ بنیں ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے ان کا کوئی...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک، جو عام انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے تقریباً کنارہ کش ہوگئے تھے، ایک بار پھر سرگرم نظر آرہے ہیں اور 22 فروری کو نوشہرہ کے جلسے میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک الیکشن میں ناکامی کے بعد ناراض تھے اور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے تھے، اس وقت انھوں نے موقف اپنایا کہ کہ وہ سیاست سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے پرویز خٹک کی ملاقات، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ پرویز خٹک نے رواں...
    لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔ پرویز خٹک شہباز شریف حکومت میں کام کرنے کیلئے تیارجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
    تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع...
    سرگودھا: تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک ا سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال...
۱