لاہور: پولیس اہلکار کو گاڑی سے روندنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔
جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: انجان شخص کو لفٹ دینا پولیس اہلکار کی جان لے گیا
لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔