ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔
ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
کراچی:کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔