پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
نوشہرہ:
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے۔ مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کی، گاؤں گاؤں بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچایا، زرعی زمینوں کے لیے ٹیوب ویل لگوائے، گلیاں اور سڑکیں پکی کروائیں، اسپتال اپگریڈ کیے اور اسکول قائم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دن رات سیاست کے لیے کام کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، جس نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام سے ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان جلد ہی عوام کے دباؤ کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
پرویز خٹک نے جلسے کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرویز خٹک نے انہوں نے عوام کی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،جنیداکبر
راولپنڈی( نیوز ڈیسک)صوبائی صدر پی ٹی آئی جنیداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عوام کے متخب نمائندوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔
پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوامی نمائندوں ،پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔
ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس حکومت کو فارم 47کے تحت مسلط کیا گیا۔
ہمارے ایم این ایز ،ایم پی ایز کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ سوچ اور نظریےکو قید نہیں کیا جاسکتا۔
بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں جلدہمارے درمیان ہوں گے۔
عوام کے دلوں کی آواز کودبایانہیں جاسکتا۔ زندگی کی ہارجیت کھیل کی ہار جیت سے مختلف ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے: سلمان اکرم راجہ