مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کو خاندانی پارٹی قراردے دیا Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کوخاندانی پارٹی قراردیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی کانفرنس روکنے کی بھرپور کوشش کی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110ارب ماہانہ نقصان ہوا، ملکی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے، کابینہ میں اضافہ کرکے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے کی وجہ اسحاق ڈار کو لیکر آنا تھا، انہیں فیملی کی وجہ سے لایا گیا جبکہ عدم اعتماد کے بعد شہبازشریف کو آئی ایم ایف سے ڈیل یا حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردارنہیں تھا، جنرل باجوہ نے بتایا بانی عدم اعتماد واپسی کی صورت میں اسمبلی تحلیل کردیں گے، پی ڈی ایم قیادت نے عدم اعتماد واپس لینے سے انکارکردیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی پہلی توسیع تک بانی سے اچھے تعلقات تھے، شہبازشریف اوران کے بیٹے جنرل باجوہ اورجنرل فیض کے قریب تھے جبکہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ(ن)کوخاندانی پارٹی قراردے دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ

پڑھیں:

سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کریگی، علی خورشیدی

قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں شہر دنیا کی 5 بدترین شہروں میں شامل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے، ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں شہر دنیا کی 5 بدترین شہروں میں شامل ہوتا ہے۔ علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ سکھر میں بھی پارٹی پالیسی واضح انداز  میں بتا دی تھی، معدنیات کو وفاق کے حوالے کرنے پر سندھ کے عوام اور اسمبلی کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کریگی، علی خورشیدی
  • تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
  • بھارت کی نام نہاد جمہوریت اقلیتوں کے لئے ایک قبرستان ہے، شرافت علی
  • حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا، مفتاح
  • ’منی بجٹ‘: حکومت نے عوام پر 34 ارب روپے ماہانہ کا بوجھ ڈال دیا، مفتاح اسماعیل
  • پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
  • مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کر دیے
  • مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کردیئے، ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم
  • ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے: عارف سندھیلہ 
  •  چینی صدر کی ویتنام میں مختلف تقر یبات میں شرکت