کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن ’حسین مبارک پٹیل‘ کے نام سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
کلبھوشن نے ناصرف پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کا ہدف سی پیک، گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا۔
بھارتی نیوی کے کمانڈر رینک حاضر سروس آفیسر کلبھوشن کو دو ہزار سولہ میں پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔
بھارت کا کلبھوشن جادھو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مہاراشٹر، میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ مسلمان کو مہنگا پڑگیا
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔
چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔
مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کےخاندان پر ملک مخالف نعرے لگانےکا الزام لگایا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کے گھر کو گرادیا۔