2025-03-16@00:27:26 GMT
تلاش کی گنتی: 4841

«پر تھائی»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی/کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.(جاری ہے) قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش غیر ممالک...
    گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانکے لگے ہیں۔ حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخم کافی گہرا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم ،پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں ، عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات...
    آئی پی ایل نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں 2028 تک شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کو امسال ٹورنامنٹ سے آخری لمحے میں دستبرداری کے بعد 2028 تک آئی پی ایل میں شرکت سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بروک، جو دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرنے والے تھے، نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی یہ ان کا لیگ سے مسلسل دوسرا عدم شرکت کا موقع تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے بین الاقوامی میچوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ذکر کیا۔ مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔(جاری ہے) روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر کچھ باریکیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی غزہ کے باشندوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور نہیں کر رہا ہے، ۔ اس بیان سے ٹرمپ نے اپنے سابق منصوبے سے پسپائی اختیار کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس میٹنگ کے دوران کہا: کوئی بھی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کی سابق منصوبے کو عرب اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مسترد کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے اس منصوبے کا اسرائیل نے استقبال کیا تھا۔آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے وائٹ ہاوس میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ...
    خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، وزیر دفاع کو علم ہے...
    میں نے بھیڑ بکریوں سے سوال کیا ’’تمہاری راج دہانی کیسی ہے ؟‘‘ آوازوں کا ایک طوفان امڈ آیا،کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کون کیا کہہ رہا ہے ،اس بے ہنگم شور میں کوئی اندازہ بھی لگایا نہیں جاسکتا تھا کہ کان پڑنے والی کس بات کے کیا معنی لئے جائیں ۔ بے معنی لفظوں کی ایک جنگ تھی جس نے سماعت کو شل کردیا تھا ۔تاہم کچھ بھیڑ بکریاں ایسی بھی تھیں جنہوں نے فقط تھوتھنیاں لٹکائی ہوئی تھیں بول کچھ نہیں رہیں تھیں یوں جیسے بے سی اور بے کسی کی گہری چپ کی اسیر ہوں ،میں ان کی طرف لپکا اس احساس کے ساتھ کہ ان کی پیٹھ پر پیار بھرا ہاتھ پھیروں کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) بھارت نے جمعے کے روز پاکستان کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جس میں اسلام آباد نے نئی دہلی پر "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے" اور تشدد کے ذریعے "پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم" کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پاکستانی صوبے بلوچستان میں ٹرین پر حملے، بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے سے متعلق واقعے میں اسلام آباد نے بھارت پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام تو نہیں لگایا، تاہم اس نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے "دہشت گردی کی پشت پناہی" کا عمل بدستور جاری ہے۔ پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں پاکستانی بیان پر بھارتی...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگے ہیں۔ حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Hungama???? (@realbollywoodhungama) بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے...
    امریکہ میں ہونے والے 9/11 کے حملے تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک مانے جاتے ہیں اور جو اس وقت وہاں موجود تھے وہ آج بھی اس حادثے کو یاد کرکے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی بدقسمتی سے 9/11 کے وقت نیویارک میں اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹے آریان اور کرن جوہر کی والدہ ہیرو جوہر کے ساتھ موجود تھے۔ بعد میں انہوں نے اپنی مشہور فلم ’مائی نیم از خان‘ کی تشہیر کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ اس واقعے کے وقت وہاں ہونا کتنا حیران کن اور خوفناک تھا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں صبح ہیرو جوہر نے ہڑبڑی میں جگایا اور ٹی وی کھول...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ زرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔  واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے تقریبا 500  مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اگرچہ سیکیورٹی فورسز کو دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔نجی چینل کے مطابق پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے...
    روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلےفونک رابطہ ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر کچھ باریکیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ جنگ بندی...
    جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر...
    لالی ووڈ فلموں کے نامور رائٹر ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ میرے ریما خان سے متعلق دیے گئے بیان پر بیٹی، اداکارہ زویا ناصر نے میرا ساتھ دینے کے بجائے اداکارہ ریما خان کی حمایت کی تھی۔ اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اپنے والد ناصر ادیب کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر زویا ناصر اور ناصر ادیب نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔ ایک سوال کے جواب میں رائٹر ناصر ادیب نے کہا کہ بیٹیوں کے رشتے ڈھونڈنے نکلیں تو لڑکے میں صرف دو باتیں دیکھیں، پہلی یہ کہ لڑکا خواتین کی عزت کرتا ہوں اور عورت ذات کا دل...
    بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹر (بوتل بند)کے 27برانڈز کا پانی مبینہ طور پر مضرصحت پایا گیا ہے ،ان میں سے بعض برانڈز میں سوڈیم ، آرسینک اور پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی جبکہ بعض برانڈ کا پانی جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا جس کے استعمال سے جلد سمیت مختلف کینسر، گردوں ، دل، بلڈ پریشر اور پیٹ کی بیماریاں جن میں ہیضہ ہونے کے علاوہ نروس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف شاید ہی کبھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔ ذرائع...
    سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ1973  کے آئین میں پارلیمنٹ کو اختیار دیا گیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ سرٹیفکیٹ ایشو کرنا اسپیکر کا کام ہے۔ یہ بھی پڑھیہں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم مخدوم علی خان  کے مطابق پارلیمینٹ کے پاس اختیار ہے کہ منی بل ڈیکلئیر کرتی ہے یا نہیں، عدالت کے پاس قانون...
    کوئٹہ(اوصاف نیوز)کوئٹہ میں شرپسندوں کا کیچی بیگ تھانے پر حملہ،بم پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں بھی قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پردہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی ۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے بولان، کوئٹہ اور خضدار میں گھناؤنی کارروائیاں کی گئیں، بولان کے علاقے سے گزشتہ شب 7 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جبکہ کوئٹہ میں کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا اور تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسی طرح خضدار میں قومی شاہراہ پر تعمیراتی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار 178 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ کچھ مسافر امریکی طیارہ گیٹ پر کھڑے تھے کیونکہ ہوائی جہاز میں کافی دھواں پھیل گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور وہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا، لیکن پھر گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی حاثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز نے جلدی آگ پر قابو پالیا۔ رپورٹ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے جہنم رسید کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے۔ اے پی پی کے مطابق کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ دہشتگردوں کے ملک میں تقسیم پیدا کرنے کے حربوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بولان میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم افسردہ ہے، اس ٹرین میں 400 سے زائد نہتے...
    نیویارک( نیوزڈیسک)کتا کسی انسان کو کاٹ لے تو یہ خاص بات نہیں مگرکسی شخص کو گولی مار دے تو یہ حیران کن واقعہ ہے . ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں کتے نے اپنے مالک کو گولی مار دی . امریکی شہری جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ بستر پر ایک گن کیساتھ لیٹا ہوا تھا جب کتے نے چھلانگ لگا کر میری گن سے فائر کردیا. کتے کا پنجہ گن میں‌پھنس گیا جس سے گولی چل گئی اور گولی جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص کو لگ گئی . اس وقت گھر میں جیراڈ کرک ووڈ کی ایک دوست خاتون بھی موجود تھی جو گن چلنے کے بعد گھر سے چلی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سولجر بازار میں سینیئر سول جج کے ساتھ ہاتھا پائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔یہ واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد سینیئر جج وحید علی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کونین حسن، امان اور احمد ہیں، جبکہ چوتھے ملزم نوید دودھ والا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم امان ایک پولیس اہلکار ہے اور سی ٹی ڈی میں تعینات ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم امان علاقے میں گٹکا اور ماوا کے کاروبار میں بھی ملوث ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کی سرپرستی...
    اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دمشق پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں مارا گیا شخص فلسطینی اسلامی جہاد کا عہدیدار تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے شام میں اس کے ایک کمانڈر کو شہید کیا ہے۔ تحریک نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونیوں نے دمشق پر اپنے حملے میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنایا اور یہ دعویٰ کہ انہوں نے تحریک کے کمانڈ ہیڈکوارٹر میں سے ایک کو نشانہ بنایا ہے، غلط ہے۔ شام میں اسلامی جہاد کے نمائندے اسماعیل السندوی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق...
        سندھ کے سراپا احتجاج بننے اور پیپلزپارٹی کے دُہرے رویے پر سندھ بھر میں تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبورہوئیں، دریائے سندھ سے کینالز نکالنے پر ایک وسیع تر سیاسی اتحاد نے جنم لے لیا سندھ بھر میںجاری احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کی، دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد ایوان نے اتفاق رائے کے ساتھ منظور کرلی سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ایک طویل خاموشی کے بعد بآلاخر کینالز کے خلاف سندھ اسمبلی سے قرار داد منظور کرنے پر مجبور ہو گئی۔ سندھ کے سراپا احتجاج بننے اور پیپلزپارٹی کے دُہرے رویے پر سندھ بھر میں تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبور ہوگئیں۔ یہاں تک کہ...
    ویب ڈیسک —  ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ ایک ایسے موقع پر کینیڈا میں اجلاس کر رہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد یورپی گروپ کو 200 فی صد جوابی محصولات کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سعودی عرب سے کینیڈا کے شہر کیوبک پہنچنے پر اپنی ہم منصب جولی سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی جب اس سے چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کے خلاف امریکی وہسکی پر ٹیکس عائد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے...
    ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ  میں سرپسندوں نے تھانے پر دستی بم سے حملہ کردیا، گاڑی کو آگ لگ گئیرپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ  میں شرپسندوں نے تھانے  پردستی بم پھینک دیا جس کے باعث  تھانے کے اندرکھڑی  گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شرپسند  موقع سے فرار ہوگئے
    whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے...
    بھارت کے ویٹرن بلے باز چتیشور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی سلیکٹرز کو دو ٹوک پیغام بھیج دیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر آپ ہمیشہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو وہ بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ گزشتہ دو برس سے کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں وہ خوب رن اسکور کر رہے ہیں۔ لہٰذا اگر موقع ملا تو وہ دونوں ہاتھوں سے اس کو تھامیں گے۔ چتیشور پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔ ان کو 2024 میں بارڈر-گواسکر...
    لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اسٹیشن جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں پر لاہور کے شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم اپنی اپنی سیاست کرتے رہیں گے لیکن دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں تھا، اس ویرانے میں بے یارو مددگار نہتے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، آرمی چیف کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نےکامیابی سے 339...
    کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی امن سے جڑی ہوئی ہے، اگر امن نہیں ہوگا تو کوئی ترقی اور خوشحالی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری قوم اشکبار ہے کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کررہے تھے، ان کو یرغمال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا اور ان کو رمضان کے تقدس کا احساس نہیں تھا۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین کا احساس نہیں تھا۔ انتہائی ظالمانہ طریقے سے انہوں نے ٹرین سے نکالا اور میدان میں بیٹھایا اور ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی...
    طالبان کیساتھ رشتہ جوڑنے والوں کے باعث ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں،دہشتگردوں کا صفایا نہ کیا توترقی کا سفر رک جائیگا،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان اور ہم سب اس طرح کے کسی اور واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتے، ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، پیپلز پارٹی نے پانی کی تقسیم پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈی اے نے بغضِ پیپلز پارٹی میں اتحاد بنایا، انہوں نے ن لیگ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑا، ہ کالا باغ ڈیم کی حمایت اور تھر کینال بنانے والوں کا اتحاد تھا۔انہوںنے کہا کہ جلال پور کنال کی ارسا نے این او سی دی اس کی مخالفت پیپلز پارٹی نے کی، سندھ کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ کس نے منظوری...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بُری خبر، ہنڈریڈ لیگ میں کسی کھلاڑی کا انتخاب نہیں ہوسکا اس سال کے ٹورنامنٹ نے 2017 کے بعد باوقار ایونٹ کی واپسی ممکن بنائی۔ یہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا۔ 8 ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ، جس میں 15 میچز کھیلے گئے، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3 مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوا۔ جبکہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے۔ آئی سی...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان نے اپنےخلاف درج مقدمات میں پیش وکیل کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کےخلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کروا دیا، جس کے مطابق ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔چالان کے مطابق ایڈووکیٹ سیف جتوئی مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوتے تھے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانا گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے، ارمغان نےاپریل 2024 کو وکیل اور اس کی فیملی کو واٹس ایپ پر گالیاں دی۔ملزم کے خلاف وکیل نے تھانا بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا، ملزم کی عدم گرفتاری پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا،...
    مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اٹاوہ (آئی پی ایس )کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دبا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ...
    ٹرمپ کی دھمکیاں دانشمندی نہیں، ہم جوہری ہتھیار بنائیں تو کوئی روک نہیں سکتا، خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے خیال کو مسترد کردیا ہے، یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جوہری مذاکرات کے حوالے سے دھمکی آمیز خط ایران کو موصول ہوا ہے۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے، لیکن ساتھ...
    تحریک انصاف کا بلوچستان میں دہشتگردی پراے پی سی بلانے،عمران کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کی جانب سے اپنے رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کے درمیان بحث بھی شروع ہوگئی۔ جویریہ سعود نے چند دن قبل اپنے رمضان شو میں اداکارہ ایمن خان کی جانب سے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ تھا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔ ایمن خان نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی وہ کھانا تیار کرتی ہیں تو ان کے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا...
    اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں، شیر افضل مروت - فوٹو: فائل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو فیض کے ذریعے جیلوں میں ڈلوایا گیا۔ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا، آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ میں نے آج سب لوگوں کی تقاریر سنی ہیں۔ اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مہم میں نے چلائی تھی۔ شیر افضل مروت...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر لچکدار اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے بے نتیجہ رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آپ نے ایوان کے نگہبان کی حیثیت سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کی، تاہم پی ٹی آئی کی سنجیدگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔پی ٹی آئی کی جانب بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام احتجاج اور نعرے بازی میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ چاہتے...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
    جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد کب آئے،حملہ کیسے کیا؟بچ جانے والے مسافروں کی کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بولان میں ٹرین پر ہونے والے کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے۔ایک مسافر کا کہنا تھا دھماکا ہوا تو اچانک کچھ لوگ آگئے اور مسافروں پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی اور کہا کہ ٹرین سے باہر آجا، ان کا جس پر دل کرتا اس پر فائرنگ شروع کر دیتے۔ٹرین حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک مسافر کا کہنا تھا ہم تقریبا 30 سے 35 گھنٹے ادھر رہے اور صرف پانی پر گزار کرتے...
    دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ سندھ اسمبلی کا حصوصی اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت شروع ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کردیا، قاسم سومرو، عبد الوسیم، ندا کھڑو سمیت چار ایم پی ایز کا اعلان کیا گیا۔ وزیر پارلیامانی امور ضیاء النجار نے اسپیکر سے آج کا بزنس مؤخر کرنے کی درخواست کی، سندھ اسمبلی کے بزنس کے موخر کردیا گیا۔ ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر 6 کنالز کے خلاف قرارداد پیش کی، پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا کہ یہ اہم اور تفصیلی قرارداد لیڈر آف دی ہائوس نے پیش کی، پانی کے معاملے پر، سندھ کے لوگ...
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مجوزہ مستقل بے دخلی کے منصوبے سے واضح طور پر پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے تاؤسیچ مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل نہیں کر رہا ہے‘۔ حازم قاسم نے کہا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات غزہ کی پٹی کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی خیال...
    خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے: اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع کے دل و دماغ پر پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا سوار ہے، خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں سب کچھ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہورہا ہے، سب کچھ آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے، ہمارے لیے سب سے...
    ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کو مذاکرات کی تجویزامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں دی گئی ہے۔ خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے ایران کو بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کے خط کو دیکھے بغیر مسترد کردیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کوشش عالمی رائے عامہ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔اس طرح صرف ایران کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم مذاکراتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔...
    سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا دہشتگردوں نے مسافروں کو خود چھوڑا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔   وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کو مذاکرات کی تجویزامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں دی گئی ہے۔ خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے ایران کو بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کے خط کو دیکھے بغیر مسترد کردیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کوشش عالمی رائے عامہ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔اس طرح صرف ایران کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم مذاکراتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔  یہ وہی...
    بلاول بھٹو— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آ رہا ہوں، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں، جو قوتیں اس ملک کو غیر مستحکم...
    جام خان شورو---فائل فوٹو  پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، پیپلز پارٹی نے پانی کی تقسیم پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈی اے نے بغضِ پیپلز پارٹی میں اتحاد بنایا، انہوں نے ن لیگ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑا، یہ کالا باغ ڈیم کی حمایت اور تھر کینال بنانے والوں کا اتحاد تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جلال پور کنال کی ارسا نے این او سی دی اس کی مخالفت پیپلز پارٹی نے کی، سندھ کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ کس نے منظوری دی، کس نے مخالفت کی۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا،  میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، دہشتگردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کا بلوچستان کے پی کے کا...
    ہم نے سب سے زیادہ دہشت گردی بھگتی، ایک سال کا تھا مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا، میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے عبد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ اندوہناک واقعہ ہے، پاکستان کے عوام اس سے بہت متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سبکدوش ہو گئے  انہوں نے کہا کہ بولان میں ہمارے سکیورٹی فورسز...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آ رہا ہوں۔ Post Views: 1
    سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
    سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام...
    ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی بیماری کے دوران علاج میں غفلت برتنے کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 7 افرد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہان عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ میراڈونا کے علاج میں غلفت کا مظاہرہ کرنے اور ان کی موت پر نیورو سرجن سمیت طبی عملے کے 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے۔ طبی ماہرین کے پینل کا کہنا تھا کہ اگر میراڈونا کو مناسب طبی سہولیات دی جاتیں تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔ خیال رہے کہ 80 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالر،...
    بلوچستان کوئٹہ ٹرین کے اغوا کی تفصیلات آ رہی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ افغان شدت پسند شریف اللہ عرف جعفر کے امریکی عدالت میں پیشی کے روز پیش آیا۔ اتفاق سے کوئٹہ بولان کے قریب جس ٹرین کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کا نام بھی ’’جعفر ایکسپریس‘‘ تھا۔ اس بدقسمت ٹرین میں 400 مسافر سوار تھے جن میں سے 100 مسافروں کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ بلوچستان دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3...
    بالی ووڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور خود کو ہونے والی غیراخلاقی آفر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بتایا ہے کہ مجھے اپنے ابتدائی کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ اور نامناسب آفرز کے تجربے سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے کردار دینے کے بدلے میں ’سمجھوتہ‘ کرنے کو کہا گیا تھا لیکن میں اِن آفرز کا سختی سے انکار کرتے ہوئے کاسٹنگ ایجنسی کے دفتر سے واک آؤٹ کر گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Telly Creates (@tellycreates) انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے نامور اور بڑے ہدایت کار نے یہ غیر اخلاقی آفرز کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے لاہور کے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کی شکایات پر برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ عفت عمر نے مریم نواز کی میؤ اسپتال کے دورے کی وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں، اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا...
    ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جسے سودھا سدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن کی درخواست کے بعد یہ حکم صادر فرمایا، شیخ حسینہ کے مرحوم شوہر ایٹمی سائنسدان ایم اے وازید میاں کو سودھا میاں کہا جاتا تھا۔ اس لئے گھر بھی سودھاسدھن کے نام پر رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار کا اس بارے کہنا تھا کہ عدالت نے ان کے...
    سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالرزاق خوجہ بدھ کی صبح جدہ میں انتقال کر گئے تھے۔ عبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔ سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے عبدالرزاق خوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Post Views: 1
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکریٹری برائے صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں تقریبا 30 پائونڈ (13 کلو)وزن کم کر لیا ہے، حالانکہ ان کی جنک فوڈ کی محبت اب بھی برقرار ہے۔فاکس نیوز کے میزبان شان ہینیٹی کے ساتھ فلوریڈا کے ایک اسٹیک اینڈ شیک ریسٹورنٹ میں گفتگو کے دوران، کینیڈی نے کہا، میں نے کل ہی انہیں دیکھا، اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے 30 پائونڈ وزن کم کیا ہے۔ہینیٹی نے اس بات پر حیرانی ظاہر کرنے کے بجائے اتفاق کرتے ہوئے کہا، وہ واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ اور انہوں نے مجھے بتایا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ غزہ پرقبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ۔اوول آفس میں آئرش وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا غزہ سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا اس موقع پرآئرلینڈ کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ فلسطین میں امدادی اشیا کی فراہمی اور یرغمالیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے،دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔(جاری ہے) حماس نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتہاپسند صہیونیوں کے نظریات سے ہم آہنگ ہونے سے گریزکریں،اس سے پہلے امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے،وہاں کے عوام کو ہٹاکر اسے دوبارہ ترقی یافتہ بنانا...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنیکل)جمعہ14مارچ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔(جاری ہے) کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دبا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ...
    اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔ حب وندر علاقے میں کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حب پولیس کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ 16 سالہ یرغمالی عبید اللّٰہ کو 5 مارچ کو منگھوپیر سے نماز تراویح کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے بچے کی رہائی کیلئے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اہلخانہ نے منگھوپیر تھانے میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے وفاقی ادارے کے تعاون...
    ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز لاہور:معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر یاسمین لاری نے غزہ میں نسل کشی پر وولف پرائز سے لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کردیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔ یاسمین لاری کا کہنا ہے کہ وولف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا، سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی، محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کونسل راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ان کی ابھی...
    جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
    پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز  احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، سرفراز احمد کی نئی تقرری کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ٹیم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ’سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ندیم عمر نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا  ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔ صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ  مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔ اس قبل صدرٹرمپ  نے ایک بیان میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے ، فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ کو جدید ترین اور ماڈرن بستی...
    فلسطینیوں کو غزہ سے کوئی نہیں نکال رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔ صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔ اس قبل صدرٹرمپ نے ایک بیان میں...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔ بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر...
    کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا میں صبح سویرے آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق کلیفورنیا میں صبح سویرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ 7 بج کر 45 منٹ پر آیا، دونوں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سان فرانسسکو کے باہر 2.5 شدت کے پہلے زلزلے کا پتہ لگایا، جو الامو کے تین میل سے بھی کم فاصلے پر تھا۔زلزلے کا مرکز چار قصبوں میں بکھرے ہوئے 100,000 سے زیادہ آبادی والے علاقے میں تھا۔ دوسرا زلزلہ بحر الکاہل میں پیٹرولیا سے 47 میل مغرب...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالرزاق خوجہ کا جدہ میں انتقال ہوا، انہیں ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔ سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے عبدالرزاق خوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان