ویب ڈیسک _ امیریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتش زدگی کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام فلائٹ 1006 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس موقع پر طیارے کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے نکل کر جہاز کے ایک ونگ پر کھڑے ہیں اور نیچے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے نے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی جس کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔

ایف اے اے کے مطابق طیارے نے شام پانچ بج کر 15 منٹ پر بحظاظت لینڈنگ کی تو اس کے انجن میں آگ بھڑک رہی تھی۔

امیریکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر پرواز میں انجن کا کوئی مسئلہ ہوا تھا۔ تاہم تمام 172 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو ٹرمینل لے جایا گیا ہے۔

فوری طور پر اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ طیارے کے انجن میں کس وقت آگ لگی۔

امیریکن ایئر لائنز نے عملے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔




ایئرپورٹ ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے جب کہ ایف اے اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

حالیہ عرصے کے دوران ہوا بازی انڈسٹری میں اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پلٹ گیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ سیٹل ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائن کا طیارہ وہاں کھڑے ایک طیارے کے ساتھ ٹکرا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: طیارے کے کے انجن

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر 2 بنگلادیشی شہریوں سمیت 3 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے، جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے، جن پر مختلف نام درج تھے۔ 

حکام کے مطابق یہ ملزمان کئی سال قبل غیر قانونی طریقے سے لینڈ روٹس کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے اور یہاں مقامی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلا دیش جا رہے تھے اور پاکستان میں ملازمت کی غرض سے مقیم تھے۔ ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  •  ایک ٹائر کے بغیر لینڈ کرنے والے پی آئی اے  کے طیارے کا گمشدہ پہیہ مل گیا، کہاں پڑا تھا؟
  • کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر 2 بنگلادیشی شہریوں سمیت 3 مسافر آف لوڈ
  • بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
  • ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے
  • کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
  • ڈینور ایئرپورٹ، امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی
  • امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل
  • ڈینور ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ لگ گئی،178مسافر موجود