Islam Times:
2025-03-13@19:25:44 GMT

پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن سے جڑی ہوئی ہے، شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی امن سے جڑی ہوئی ہے، اگر امن نہیں ہوگا تو کوئی ترقی اور خوشحالی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری قوم اشکبار ہے کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کررہے تھے، ان کو یرغمال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا اور ان کو رمضان کے تقدس کا احساس نہیں تھا۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین کا احساس نہیں تھا۔ انتہائی ظالمانہ طریقے سے انہوں نے ٹرین سے نکالا اور میدان میں بیٹھایا اور ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی رونماء نہیں ہوا۔ کوئٹہ دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک تو پاکستانیوں کی جانوں کو بچانا تھا اور دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کرنا تھا، وہاں پر خودکش بمباروں نے اپنے گھیرے میں رکھا ہوا تھا، ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ جنرل عاصم منیر کی لیڈرشپ میں اور کور کمانڈر کوئٹہ کی مکمل سرپرستی میں اور درجہ بدرجہ جو اس کام کے لئے یونٹس مامور تھے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی، ایم او ڈائریکٹوریٹ اور جو ضرار کمپنی ہے، جو ایسے ہی لوگوں کو جہنم رسید کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو مشترکہ اسکیم بنائی، جس کے نتیجے میں 339 پاکستانیوں کو چھڑوایا گیا اور 33 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا گیا۔ ضرار یونٹ جو دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا ہے۔ اس کے افسروں اور جوانوں سے میں نے خطاب کیا اور ان سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنی طرف سے، حکومت پاکستان کی طرف سے اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی جرات، جواں مردی اور ان کی دلیری کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ان بے رحم درندوں سے ان معصوم پاکستانیوں کی جان چھڑالی، مگر پاکستان کسی ایسے دوسرے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس کے لئے ہمیں سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ بلوچستان کی حکومت، اکابرین، بلوچستان کے عوام کو اور صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کو مل کر اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی حکومت کی کارکردگی کی مکمل طور پر تحسین کروں گا۔ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی جب تک باقی صوبوں کے ہم پلہ نہیں ہوگی، میں بلاخوف تردید یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی، پاکستان کی خوشحالی نہیں ہوگی۔ اسی طریقے سے جب تک کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018 میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو گیا تھا اور 80 ہزار پاکستانیوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔ معیشت کو 30 ارب ڈالر کا تباہ کن نقصان پہنچا اور نواز شریف اس وقت وزیراعظم تھے۔ افواج پاکستان اور عام شہریوں کی قربانیوں سے یہ امن قائم ہوا۔ دوبارہ اس ناسور نے سر کیوں اٹھایا؟ اس کا سر کچلا جا چکا تھا، یہ وہ سوال ہے جو کئی بار اٹھا ہے، کسی پوائنٹ اسکورنگ میں جائے بغیر، اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں کہ جو طالبان سے اپنا دل کا رشتہ جوڑتے اور بتانے میں تھکتے نہیں، انہوں نے ہزاروں طالبان کو دوبارہ چھوڑا۔ یہاں تک کہ گھناؤنے کرداروں کو بھی چھوڑا گیا، اس وقت افواج پاکستان کے جوان اور افسر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دن رات قربانیاں دے رہے ہیں، اور وہ افسر جوان اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا پاکستان کے خلاف کوئی اور جرم نہیں ہوسکتا۔ جنہوں نے طالبان کو پاکستان میں دعوت دی اور یہ کہا کہ انہوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹ دی ہیں اور ہم نے 40 لاکھ افغانیوں کو یہاں پر رکھا، ان کا خیال رکھا، وہ آج کروڑوں، اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد اندر سے ایسے دشمن نما اٹھیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلیں، پاکستان کی فوج کے خلاف زہر اگلیں، یہ تو وطن کی حفاظت کے لیے دن رات مامور ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہے، اگر امن نہیں ہوگا تو کوئی ترقی اور خوشحالی نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ا پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی انہوں نے کے خلاف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(آئی پی ایس ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں نہتے مسافروں، خواتین، بچوں اور مزدوروں پر حملہ ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کے ان اعمال کو بلوچیت سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں، دہشت گرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فوج پر تنقید سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات
  • جب تک بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا؛ وزیراعظم
  • شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان
  • بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، وزیراعظم
  • سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال
  • ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، محمد شہباز شریف
  • جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
  • بلاول کی ملاقات : وزیراعظم نے تفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ‘ تعاون کو سراہا