Daily Ausaf:
2025-03-14@15:52:37 GMT

بالی ووڈ کی ماضی کی مشہوراداکارہ حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانکے لگے ہیں۔

حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخم کافی گہرا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ بھاگیا شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سوشل میڈیا پروپیگنڈا: عمر ایوب کی پیشی، جے آئی ٹی پر ہی سوال اٹھادیا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ  پوسٹس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہوئے جہاں انہوں نے تحقیقاتی ٹیم پر ہی سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب

جے آئی ٹی آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس نے عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد کی جے آئی ٹی میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے  آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کی پھر طلبی

عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف جو شکایات ہیں وہ مجھے تحریری شکل میں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مواد سوشل میڈیا سے ہی اکٹھا کیا گیا ہے اس کے ثبوت اور سوالات فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام ہی اپوزیشن کرنا ہے اگر اختلاف نہ کروں تو پھر کیا کروں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

تاہم جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی سوال نامہ دینے سے انکار کر دیا گیا جس پر عمر ایوب نے کہا کہ یہ سوالات محض ہوائی فائرنگ ہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پروپیگنڈا عمر ایوب

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکار، اسپتال سے تصویر وائرل
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، فیک نیوز کا بازار گرم رہا
  • اسٹار اداکارہ نے بالی ووڈ کے منفی پہلو کا پردہ فاش کردیا
  • سوشل میڈیا پروپیگنڈا: عمر ایوب کی پیشی، جے آئی ٹی پر ہی سوال اٹھادیا
  • ’نوڈلز کھا کر گزارا کرتی تھی کیونکہ پیسے نہیں ہوتے تھے‘، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے انکشافات
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛  علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی طلب
  • ٹریفک حادثے کا شکار خاتون 6 روز بعد گاڑی سے زندہ برآمد
  • کیا صحیفہ جبار کسی پریشانی کا شکار ہیں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا