نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادیہ حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔
نادیہ حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی، اداکارہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف رشوت طلبی کا الزام لگایا تھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ سے ایک روز قبل نادیہ حسین کو حقائق کے بارے میں بتایا گیا تھا، اداکارہ کو معلوم تھا کہ اس کو جعلساز نے جعلی افسر بن کر فون کیا۔
حقائق معلوم ہونے کے باوجود نادیہ حسین نے پوسٹ کی اور اس پوسٹ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔
مزیدپڑھیں:کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نادیہ حسین ایف آئی اے
پڑھیں:
اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکار، اسپتال سے تصویر وائرل
بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگے ہیں۔
حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔
View this post on InstagramA post shared by Bollywood Hungama???? (@realbollywoodhungama)
بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخم کافی گہرا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ بھاگیا شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔