جاسوسی آلات اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نصب
آلات ایسے علاقوں میں پکڑے گئے جہاں فعال مزاحمتی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا

غزہ میں ایک فلسطینی سیکورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ آلات اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نصب کیے گئے تھے ۔ جاسوسی کے آلات مختلف شکلوں میں چھپائے گئے تھے ۔ یہ مختلف ایسے علاقوں میں پکڑے گئے جہاں فعال مزاحمتی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ خاص طور پر انہیں ایسے مقامات پر لگایا گیا تھا جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی سات کھیپوں کی حوالگی ہوئی تھی۔پلیٹ فارم نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تکنیکی اور آپریشنل تجزیے کے مطابق تکنیکی ماہرین نے اندازہ لگایا کہ پکڑے گئے جاسوسی آلات چھوٹے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نصب کیے گئے تھے جو کواڈ کاپٹر کی طرح کے ہیلی کاپٹروں کو افطاری، سحری اور رات گئے کے اوقات میں چلانے اور ہدایت دینے کے لیے لگائے گئے تھے ۔اس پلیٹ فارم نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ چوکس اور محتاط رہیں اور ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ وقتا فوقتا گھروں، عمارتوں اور خیموں کی چھتوں پر تلاشی کی کارروائی کرتے رہیں۔ غیر محفوظ جگہوں کے اندر فوجی اور حفاظتی امور کے بارے میں بات نہ کریں۔ کسی بھی مشکوک چیز سے دور رہیں۔ مشکوک اشیا کے کے قریب بات نہ کریں اور فوری طور پر سکیورٹی کو اطلاع دیں۔پلیٹ فارم نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک کواڈ کاپٹر نے معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد سے شام کی نماز کے موقع پر نصیرات کیمپ میں القسام مسجد کے مینار پر پرواز کی۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ 19جنوری کو نافذ ہوا۔ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو ختم ہو گیا تھا۔ تل ابیب نے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران بعد کے مراحل پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے ۔ متوقع دوسرے مرحلے کی شرائط پر اب بھی بڑے اختلافات موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

جی نان (شِنہوا) چین کے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اس کی مصنوعات مزید مقبول ہونے کی توقع ہےجس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور ثقافتی روابط پروان چڑھیں گے۔


ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈو یِن پر شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے سامان کی نمائش کے حالیہ لائیو اسٹریمنگ ایونٹ میں میزبان نے پاکستانی پکوان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ باسمتی چاول پاکستانی کسان محنت سے اگاتے ہیں اور یہ اپنے اعلیٰ معیار کے لئے مشہور ہیں۔ جب انہیں کری جیسے مصالحوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے تو ایک مسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے۔


پاکستانی مصنوعات کے لئے لائیو اسٹریمنگ ایونٹ ’’2025 کے ایس سی او آن لائن مصنوعات‘‘ کے وسیع اقدام کا حصہ تھا جو بیجنگ اور چھنگ ڈاؤ میں ہوا ۔ اس میں پاکستان، روس اور بیلاروس سمیت ایس سی او کے 12 ممالک کی 200 سے زائد مصنوعات آن لائن فروخت کے لئے پیش کی گئی تھیں جبکہ سینکڑوں دیگر مصنوعات آف لائن مقامات پر نمائش کے لئے رکھی گئیں۔


ایونٹ کا اہتمام چائنہ-ایس سی او مظاہر ہ زون برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون نے چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں کیا تھا جس کا مقصد معاشی تعلقات اور ثقافتی تبادلوں کا فروغ ہے۔


مارچ میں پاکستانی اشیا کے حصے میں چین میں پاکستانی سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی نے دونوں ممالک کے کاروباری نمائندوں کے ساتھ چلغوزہ ، ہمالیہ کا گلابی نمک، ہاتھ سے بنے ہوئے قیمتی پتھروں کے ہار اور نمک کی لیمپ جیسی پاکستانی برآمدات کو اجاگر کیا۔


ہاشمی نے کہا “پاکستان رنگوں، ذائقوں اور لازوال فنون کا ملک ہے۔ انہوں نے حاضرین کو پاکستانی پکوانوں متعارف کراتے ہوئے کراچی کے خوشبو دار پلاؤ، پشاور کے نمکین گوشت ، لاہور میں ہلکی آنچ پر بنائی جانے والی چٹنی اور ملتان کی مشہور مٹھائیوں کا ذکر کیا۔


ڈیٹا مائننگ اور تجزیاتی ادارے آئی آئی میڈیا ریسرچ کے مطابق چین کی لائیو اسٹریمنگ ای کامرس صنعت تیزی سے فروغ پارہی ہے اور 2025 میں اس کا مجموعی تجارتی حجم 21.4 کھرب یوآن(تقریباً 300 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی نے براہ راست تجارت کو مصنوعات کے فروغ اور بین الاقوامی برانڈز کو چینی مارکیٹ تک رسائی دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔


ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ ای کامرس تجارتی ذریعے سے بڑھ کر اب ثقافتی تعلقات کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔ “یہ لوگوں کو ملتان کی ہاتھ سے بنی ہوئے دستکاریوں کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور سندھ کے مصالحوں کو عالمی سطح پر متعارف کراتی ہے۔ ڈیجیٹل دور نے دنیا کو چھوٹا مگر تعلقات کو مضبوط کردیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات اور ثقافت، دریافت اور استعمال کو تیار ہیں۔


چین میں 5 برس گزارنے والے پاکستانی تاجر کامل محمد ، چین کے ای کامرس کو اپنے ملک کی اشیا کے فروغ میں طاقتور ذریعہ تصور کرتے ہیں ۔ وہ چینی زبان روانی سے بولتے ہیں اور انہوں نے براہ راست ای کامرس کے دوران ناظرین کے ساتھ براہ راست گفتگو میں انہیں پتھر کے برتن ، لکڑی کے بنے ڈبے اور گلابی نمک جیسی روایتی پاکستانی اشیا سے متعارف کرایا۔


چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تجارتی تعلقات بڑے پیمانے پر چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کی مرہون منت ہیں جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
اس کے علاوہ چاول، خشک میوہ جات، ہاتھ سے بنے قالین،لکڑی کے نقوش اور قیمتی پتھر ڈو یین، تاؤ باؤ اور دیگر چینی ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں جو صارفین کو پاکستانی دستکاریاں اور ثقافت سے متعارف کرا رہی ہیں۔


ہاشمی نے کہا پاکستان کو ایس سی او کا رکن ہونے پر فخر ہے۔ہماری شراکت داری صرف تجارت ہی نہیں بلکہ گہری دوستی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی مصنوعات کی ہر خریداری، ذائقہ اور استعمال دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے گی۔


چین رواں سال کے موسم خزاں میں تیانجن میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے، ایسے میں مزید گہری علاقائی شراکت داری کی بھرپور توقعات ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے دوران اعلان کیا تھا کہ رواں سال ایس سی او سے متعلق 100 سے زائد ایونٹ ہوں گے جن میں سیاسی، سلامتی، معاشی اور ثقافتی تبادلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا دہشت گردی کے حوالے سے جلد ہی مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر اتفاق
  • امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کرنے پر تیار ہیں، حماس
  • صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس، ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • پنجاب حکومت کی مخیر حضرات سے نادار قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کی اپیل
  • غزہ میں قیدیوں کے رہائی والے مقام سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد
  • غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے
  • چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول
  • روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے امریکہ نہیں روس خود کرے گا، وزارت خارجہ
  • پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے سمارٹ لیپیڈری آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں.ویلتھ پاک