امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشرقی افریقا کے 3 ممالک، سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تاکہ غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے ان ممالک کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ زیر بحث آسکے۔
سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فروری میں غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا خیال پیش کیا تھا، جسے فلسطینیوں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ کوئی بھی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنوعات پر 29 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد ٹیکس عائد کیا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے بدلے عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔