ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان نے اپنےخلاف درج مقدمات میں پیش وکیل کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کےخلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کروا دیا، جس کے مطابق ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔
چالان کے مطابق ایڈووکیٹ سیف جتوئی مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوتے تھے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانا گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے، ارمغان نےاپریل 2024 کو وکیل اور اس کی فیملی کو واٹس ایپ پر گالیاں دی۔
ملزم کے خلاف وکیل نے تھانا بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا، ملزم کی عدم گرفتاری پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کےلیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نو مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواست گزار کو تیاری کیلئے مہلت
نو مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواست گزار کو تیاری کیلئے مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر مختصر سماعت کی، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے تیاری کیلئے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔