بھارتی ٹیم کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں پاکستان سے ملی ذلت آمیز 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنی شاندار بالنگ سے بھارت کو ٹائٹل جتوانے والے بھارت کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے ہوئی شکست پر لب کشائی کردی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ میرا ڈیبیو میگا ایونٹ تھا، جہاں ہمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس شکست نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا تھا۔

مزید پڑھیں: "فقط ایک اسٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا"

ورون چکرا ورتھی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں بڑی امیدوں کیساتھ گیا تھا لیکن اس ہار نے مجھے شدید دھچکا پہنچایا تھا، 2021 ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے بھارت آنے سے منع کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جب میں ائیرپورٹ سے واپس آرہا تھا تو کچھ لوگ اپنی بائیک پر میرا پیچھا کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو "بہترین" ماننے سے صاف انکار

اسی طرح کئی دنوں تک نامعلوم افراد میرے گھر کے قریب آتے تھے اور مجھے تلاش کرتے تھے بعض اوقات مجھے چھپنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ 2021 ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامںٹ سے باہر کردیا تھا، اس میچ میں ورون نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 33 رنز لٹائے تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

تاہم بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریوں کی مدد سے پاکستان نے دوسری بار بھارت کو آئی سی سی ایونٹس میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پاکستان ورلڈکپ میں پاکستان سے

پڑھیں:

ڈیوس کپ جونیئرز میں پاکستان ٹیم کی بڑی کامیابی

اسلام آباد:

ڈیوس کپ جونیئرز کے تیسرے دن، پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پہلے سنگلز میچ میں حمزہ رومان نے کھبو گیان کو 6-3، 6-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے سنگلز میں میکائیل علی بیگ نے منتنویر تشار کو 6-2، 6-0 سے ہرایا۔

ڈبلز میچ میں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحٰہ کی جوڑی نے خبو گیان اور منتنویر تشار کو 6-4، 6-1 سے زیر کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ کل ویتنام سے ہوگا جس کا بہت زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 سابق کرکٹرز نے 1999 ورلڈکپ میں شکست کا ذمہ دار وسیم اکرم کو ٹھہرا دیا
  • 2 سابق کرکٹرز نے 1999 ورلڈکپ میں شکست کا ذمہ دار “وسیم اکرم” کو ٹھہرا دیا
  • مذاکرات کامیاب، 2 ارب ڈالر ملیں گے، ذرائع وزارت خزانہ: پی آئی اے، بجلی کمپنیوں کی نجکاری جون تک کی جائے، آئی ایم ایف
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے
  • کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار
  • جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی
  • ڈیوس کپ جونیئرز میں پاکستان ٹیم کی بڑی کامیابی
  • ہم ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں رہے